ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بڈگام: نوجوان سید مصیب بخاری ریپ موسیقی میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں

مصیب نے دوہزارنو سے اس موسیقی میں قدم رکھا۔ مصیب نے اپنے گھرمیں ایک اسٹوڈیو قائم کر رکھاہےجس میں انہوں نے تمام سازوسامان اپنے خرچے سے خرید کے رکھے ہیں۔ مصیب کی والدہ انہیں ریپ کے میدان میں خوب ساتھ دے رہی ہیں۔

  • Share this:
بڈگام: نوجوان سید مصیب بخاری ریپ موسیقی میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں
بڈگام: نوجوان سید مصیب بخاری ریپ موسیقی میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں

بڈگام۔ وسطی ضلع بڈگام کے نارہ بل سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید مصیب بخاری ریپ موسیقی میں اپنے ایک نرالے رنگ میں لوہا منوا رہے ہیں۔ مصیب نے دوہزارنو سے اس موسیقی میں قدم رکھا۔ مصیب نے اپنے گھرمیں ایک اسٹوڈیو قائم کر رکھاہےجس میں انہوں نے تمام سازوسامان اپنے خرچے سے خرید کے رکھے ہیں۔ مصیب کی  والدہ انہیں ریپ کے میدان میں خوب ساتھ دے رہی ہیں۔


ریپ کی موسیقی میں معاشرتی مسائل اور دیگرحالات وواقعات کو ایک مختلف اندازمیں بیان کرتے ہیں۔ دراصل ریپ کرنا بذات خود ایک کامیابی ہے وہیں پراس کومتعارف کرانا اتنا بھی آسان نہیں تھا۔ مصیب کہتے ہیں کہ وہ ریپ موسیقی کے ساتھ بے حد پیارکرتے ہیں اوران کے والدین کوان پرفخرہے اوردوست بھی خوش ہیں۔ مصیب ازخودگانے لکھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں،بغیرکسی استاد کے میوزک بھی بناتے ہیں اوراپنے گانوں کا ساراکام خود کرتے ہیں۔ میوزک کے شوق نے انھیں اس کام کے ساتھ  جوڑے رکھا ہے۔


نیوز 18 اردوکی جانب سے کشمیر کے ستارے کے نام سے ٹیلنٹ ہنٹ شروع کئے جانے پرمصیب اور ان کی والد ہ نیوزایٹین اردو کی ستائش کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ کشمیرکے ہنرمند فنکاروں کے لئے واحد نیوز18اردو  ہے جس کے ذریعے سے بہترین پلیٹ فارم  فراہم کیاجارہا ہے ۔وادی کشمیرمیں آج کل کی نوجوان نسل جدید موسیقی کو زیادہ پسند کرتی ہے۔ مغربی فنکاروں کا متعارف کردہ ریپ موسیقی اب پوری دنیامیں مقبول ہورہا ہے۔ اس فن میں فنکار تیز دھن اور چھوٹی بحروالے گانوں کے ذریعہ سے اپنا اظہار کرتے ہیں۔


کشمیر میں اب نئی نسل کے فنکار مغربی موسیقی سے متاثر ہوکر مقامی حالات کی عکاسی کر رہے ہیں۔ ان میں بلاشبہ نارہ بل کے سیدمصیب بخاری بھی کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں۔ ریپ دراصل امریکی فنکاروں کی تخلیق ہے جواب پوری دنیا میں مقبول ہورہا ہے۔ موسیقی کی اس صنف کی خاص بات یہ ہے کہ اسے باغیانہ فن کہا جاتا ہے کیونکہ فنکار اکثر ارباب اختیارکے خلاف تیز دھن اورچھوٹی بحروالے گانوں کے ذریعہ ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 12, 2020 09:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading