ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے روایتی گانگڑی سے بجلی پیدا کی

سہیل خود ایک طالب علم ہیں اور انہیں پڑھائی کے دوران بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی پیش آتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب طلبہ کو پڑھائی کے دوران اس سے کافی مدد ملے گی۔

  • Share this:
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے روایتی گانگڑی سے بجلی پیدا کی
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے روایتی گانگڑی سے بجلی پیدا کی

سری نگر۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ کے چرسو علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سہیل احمد پرے نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے کشمیر کی روایتی کانگڑی کی گرمی سے بجلی پیدا کی ہے جس کی عوامی حلقوں میں کافی ستائش کی جارہی ہے۔ سہیل کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں اکثر سردیوں کے موسم میں بجلی کی قلت رہتی ہے اس کے مدنظر انہوں نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔


انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں اکثر لوگ کانگڑی کا استمال کرتے ہیں اور اس سے اب روشنی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ سہیل پچھلے کئی سالوں سے دماغ کی بیماری میں مبتلا تھے تاہم ڈاکٹروں نے کڑی محنت کرنے کے بعد انہیں صحت یاب کیا جس کے بعد سہیل کو بجلی کی قلت سے پریشانی پیش آتی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔


سہیل خود ایک طالب علم ہیں اور انہیں پڑھائی کے دوران بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی پیش آتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب طلبہ کو پڑھائی کے دوران اس سے کافی مدد ملے گی۔ سہیل  نے اپنے دو دوستوں کی مدد سے جوتے سے چارج ہونے والا ایک موبایل چارجر بھی ایجاد کیا ہے جو پیدل سفر کے دوران بیٹری کو چارج کرتا ہے۔ انہیں یقین ہے اس چارجر کی وجہ سے عوام کو کافی فائدہ مل سکتا ہے۔ سہیل کے دو ساتھی بھی انہیں اس کام میں بھر پور مدد کررہے ہیں۔ ان کہنا ہے کہ وہ ایک خاص پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ اس کے مکمل ہونے کے بعد وادی کے ساتھ ساتھ ملک میں بجلی کی قلت کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اب ضروت اس بات کی ہے کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے  تاکہ وہ مستقبل میں اپنے ملک کو فائدہ دے سکیں۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 02, 2020 04:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading