اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایل جی سنہا کا حکم-امرناتھ یاترا کاموں کی تقسیم مارچ تک کردیں، زائرین کے لیے بڑھیں گے انتظامات

    ایل جی سنہا کا حکم-امرناتھ یاترا کاموں کی تقسیم مارچ تک کردیں، زائرین کے لیے بڑھیں گے انتظامات

    ایل جی سنہا کا حکم-امرناتھ یاترا کاموں کی تقسیم مارچ تک کردیں، زائرین کے لیے بڑھیں گے انتظامات

    ایل جی نے ہفتہ کو نئی دہلی میں بورڈ کی 43ویں میٹنگ میں آئندہ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شری امرناتھ یاترا 2022 کے کامیاب انعقاد کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تعریف بھی کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      شری امرناتھ شرائن بورڈ کے چیئرمین اور لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے شری امرناتھ یاترا 2023 سے متعلق سبھی کاموں کی تیاری،اور تقسیم کو مارچ تک کی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یاترا کے دوران یاتریوں کی رہائش کی گنجائش بڑھانے پر کام کیا جائے گا۔ یاترا ٹریک کے دونوں حصوں کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام موثر اور بروقت مکمل کرنے کے لیے بی آر او کو ذمہ سونپا گیا ہے۔ ایل جی نے ہفتہ کو نئی دہلی میں بورڈ کی 43ویں میٹنگ میں آئندہ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

      انہوں نے شری امرناتھ یاترا 2022 کے کامیاب انعقاد کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے رواں اور آئندہ پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انتظامیہ، بھکتوں کے لیے پریشانی سے پاک تیرتھ یاترا کا تجربہ یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔ یاتریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مسافروں کی رہائش کی گنجائش کو بڑھایا جا رہا ہے جس سے اگلے سفر میں عقیدت مندوں کو فائدہ ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ایل جی منوج سنہا نے کیا امر جوان شوریہ استھل کا افتتاح اور شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

      یہ بھی پڑھیں:
      کمیشن کو جموں-کشمیر میں نئی ​​حلقہ بندیوں کا فیصلہ کرنے کا اختیار،SC میں مرکزی حکومت

      اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکٹیکٹچر نئی دہلی کے پروفیسر مندیپ سنگھ نے گاؤں، زمین، جمں میں بننے والے رہائش گاہیں اور ڈزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے پروجیکٹوں کی تجویز پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دیا۔ بورڈ کے دیگر ارکان نے یاترا سے متعلق اپنی تجاویز دیں۔ سال 2022 میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ مسافروں نے بابا برفانی کے درشن کیے تھے، حالانکہ انتظامیہ کے دعوے کے مطابق یہ اعدادوشمار کم رہے تھے۔ میٹنگ میں بورڈ ارکان میں سوامی اودھیشانند گیری مہاراج، ڈی سی رینا، کیلاش مہرا، سادھو، کے این رائے، کے این شریواستو و دیگر موجود رہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: