جموں کو دہلانے کی کوشش ناکام، کٹھوعہ سے سٹکی بم کی بڑی کھیپ برآمد، ایک دہشت گرد گرفتار

جموں کو دہلانے کی کوشش ناکام، کٹھوعہ سے سٹکی بم کی بڑی کھیپ برآمد

جموں کو دہلانے کی کوشش ناکام، کٹھوعہ سے سٹکی بم کی بڑی کھیپ برآمد

Jammu and Kashmir News: جیش محمد کی جموں کو دہلانے کی کوشش کو پولیس نے ناکام کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو جموں وکشمیر پولیس نے ذاکر حسین عرف زبیر کو کٹھوعہ سے 20000₹ نقد اور ایک سٹکی بم کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ یہ اسی ماڈیول کا ایک حصہ ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kathua, India
  • Share this:
    کٹھوعہ: جموں وکشمیر پولیس نے جیش محمد کے ایک ٹیرر ماڈیول کا تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے ممیں پولیس کی ٹیم نے سٹکی بم کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔ فی الحال علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ اب مانا جا رہا ہے کہ اس کیس میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو سیکورٹی اہلکاروں نے جیش محمد کے مشتبہ دہشت گرد ذاکر حسین عرف زبیر کو گرفتار کیا تھا۔ اب اس کی نشاندہی پر بلاور علاقے سے 3 سٹکی بم اور 3 آئی ای ڈی برآمد کی گئی ہے۔ جیش محمد کی جموں کو دہلانے کی کوشش کو پولیس نے ناکام کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو جموں وکشمیر پولیس نے ذاکر حسین عرف زبیر کو کٹھوعہ سے 20000₹ نقد اور ایک سٹکی بم کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ یہ اسی ماڈیول کا ایک حصہ ہے۔

    بڑا دہشت گردانہ نیٹ ورک تباہ

    واضح رہے کہ پونچھ ضلع میں پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑے دہشت گردانہ نیٹ ورک کو تباہ کیا تھا۔ پولیس نے 6 لوگوں کو گرفتار کیا تھا، جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ خاتون کے ٹھکانے سے پولیس نے تین کلو کے قریب آئی ای ڈی برآمد کیا تھا۔ یہ آئی ای ڈی اس کو سرحد پار سے پاکستانی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی فوج کی مدد سے پہنچایا تھا۔

    پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق، گرفتار خاتون کی پہچان پونچھ کے باشندہ ‘زیتون اختر‘ کے طور پر ہوئی تھی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا تھا کہ کس طرح پاکستانی خفیہ ایجنسی کشمیر کے ان لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جن کے رشتہ دار پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں رہتے ہیں۔ خاتون نے بتایا تھا کہ اس کے شوہر کا ماما سرحد کے اس پار لشکر کا ایریا کمانڈر ہے، جس کا نام ٹکّہ خان ہے۔ وہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے راول کوٹ علاقے میں رہتا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: