உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب 18 گھنٹے ملے گی بجلی، رات 12 بجے کے بعد نہیں ہوگا Power Cut، دیکھئے نیا شیڈول

    Power crisis in Jammu and Kashmir, : محکمہ بجلی (PDD) نے اس کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اب شیڈول کے مطابق بجلی کی کٹوتی کی جائے گی۔ پی ڈی ڈی نے یہ فیصلہ چلچلاتی گرمی میں بجلی کے بحران کا سامنا کر رہے لوگوں کو راحت دینے کے لیے کیا ہے۔

    • Share this:
      جموں شہر میں اب 18 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔ دن میں صرف چھ گھنٹے ہی پاور کٹ Power Cut ہوگا۔ رات 12 بجے کے بعد بجلی میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔ محکمہ بجلی (PDD) نے اس کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اب شیڈول کے مطابق بجلی کی کٹوتی کی جائے گی۔ پی ڈی ڈی نے یہ فیصلہ چلچلاتی گرمی میں بجلی کے بحران کا سامنا کر رہے لوگوں کو راحت دینے کے لیے کیا ہے۔
      حکام کے مطابق جب بجلی کی طلب بڑھے گی تو اس کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی۔ چیف انجینئر پردیپ سیٹھ نے کہا کہ اب ٹائم ٹیبل کے مطابق جموں شہر میں بجلی کی کٹوتی کی جائے گی تاکہ لوگوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اس کے مطابق اپنا کام کر سکیں۔ دوسرے دنوں کی نسبت سنیچر کو بجلی کی کمی کم رہی۔

      شہر میں صرف چھ سے سات گھنٹے تک بجلی معطل رہی۔ اس سے قبل 12 سے 14 گھنٹے کی کٹوتیاں ہوتی تھیں۔ صبح آدھے گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ دوپہر میں، ہر ایک گھنٹے کے لیے چار بار کٹوتی کی گئی۔ رات میں بھی سپلائی متاثر رہی۔ سب سے بڑا مسئلہ دوپہر میں ہوا۔ جموں ڈویژن کو چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی کی سپلائی موصول ہوئی ہے جبکہ ایک سو میگاواٹ اضافی حاصل ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر ساڑھے سات سو میگاواٹ بجلی موصول ہوئی جب کہ مانگ 1500 میگاواٹ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: Healthy diet for summer: گرمیوں بیماری سے بچنے کیلئے ضرور لیں یہ غذائیں، کریں گی فائدہ

      یہ بھی پڑھئے: خام تیل کی گرتی قیمتوں کے درمیان Petrol Diesel کی نئی قیمتیں جاری، جانئے آپ کے شہر کے دام

      جموں شہر کے لیے بجلی کی کٹوتی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اب اس کے مطابق فراہمی کی جائے گی۔ جموں ڈویژن میں snicr کو ساڑھے سات سو میگاواٹ بجلی دی گئی ہے۔ دوسرے digr دنوں کے مقابلے میں کم کٹوتی کئی گئی۔ کوششیں جاری ہیں، جلد ہی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ شیو آنند تیال، ایم ڈی، بجلی محکمہ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: