Jammu kashmir Weather:موسم نے بڑھائی آفت، جموں-سرینگر ہائی بند، راجوری میں20 خاندان برف میں پھنسے
کشمیر میں برفباری نے بڑھائی آفت۔ (فائل فوٹو)
Jammu kashmir Weather: محکمہ موسمیات کے مرکز سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق سرینگر میں چھ سال کے بعد منگل کو جون کا سرد ترین دن گزرا ہے۔ ریاست میں بارش اور برفباری کی وجہ سے کئی اضلاع میں دن کا پارہ معمول سے 13 سے 16 ڈگری تک گر گیا۔
Jammu kashmir Weather:جموں و کشمیر میں گرمی سے راحت دینے والی بارش منگل کو آفت بن گئی۔ بنیہال میں پہاڑ سے پتھر گرنے سے جموں-سرینگر ہائی وے بند ہوگیا۔ اس سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ راجوری کی کوٹرنکا تحصیل کے ڈھوک علاقے میں بے موسم برفتاری سے چرواہوں کے 20 خاندان پھنس گئے ہیں۔
بجلی گرنے اور شدید سردی سے کئی مویشی ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ دوسری جانب سری نگر میں منگل کو چھ سال میں جون کا سرد ترین دن رہا۔ اونچے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بارش سے کئی علاقے سردی سے لرز اٹھے۔ یہاں درجہ حرارت معمول سے 16 ڈگری زیادہ گر گیا ہے۔ دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے آج بدھ سے موسم میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔
گرمائی دارالحکومت سری نگر میں چھ سال کے بعد، منگل کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.0 (معمول سے 14.2 ڈگری کم) ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 4 جون 2015 کو دن کا پارہ 15.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کشمیر اور جموں ڈویژن کے اونچے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کی وجہ سے پارہ گر گیا ہے۔ جون کے مہینے میں بھی پہاڑی علاقوں میں صبح و شام زبردست ٹھنڈ ہوتی ہے جس کی وجہ سے الاؤ بھی جلائے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مرکز سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق سرینگر میں چھ سال کے بعد منگل کو جون کا سرد ترین دن گزرا ہے۔ ریاست میں بارش اور برفباری کی وجہ سے کئی اضلاع میں دن کا پارہ معمول سے 13 سے 16 ڈگری تک گر گیا۔ موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق بدھ کو جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش ہو سکتی ہے، لیکن زیادہ تر موسم صاف رہے گا۔ رامبن کے پنتھیال علاقے میں دیر شام تک پہاڑوں سے پتھر گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ راجوری اور ریاسی ضلع کے بارڈر کوسر ناگ پر بھاری برف باری ہوئی ہے۔ اودھم پور، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں بھی بارش ہوئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔