جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسکنے کے واقعات، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسکنے کے واقعات، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسکنے کے واقعات، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

Jammu and Kashmir News: جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ نمبر -44 کو اگرچہ آج ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے لگ بھگ تین دن بعد عارضی طور پر بحال کر دیا گیا۔ لیکن اس بیچ مسافروں کو ٹریفک جام اور تذبذب کے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
  • Share this:
جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام کشمیر اور لداخ خطوں کو ملک کے بقیہ حصوں سے ملانے والا واحد زمینی رابطہ یعنی جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ نمبر -44 کو اگرچہ آج ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے لگ بھگ تین دن بعد عارضی طور پر بحال کر دیا گیا۔ لیکن اس بیچ مسافروں کو ٹریفک جام اور تذبذب کے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ بانہال رام بن اسٹریچ میں آج بھی پتھر اور چٹانیں کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے، جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ کئی مرتبہ شاہراہ کو بحال کرنے کی غرض سے ٹریفک کی نقل و حمل کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا، جس کے بعد مسافروں نے قومی شاہراہ کے بعض مقامات پر ٹریفک جام کی بھی شکایت کی۔

ادھر قاضی گنڈ میں درماندہ مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے قومی شاہراہ پر درماندہ ہیں، جس کی وجہ سے سخت ترین سردی میں انہیں کافی تکالیف اٹھانی پڑ رہی ہیں اور سخت مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

ان مسافروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کی امداد یا راحت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ مسافروں نے انتظامیہ سے قومی شاہراہ کو فوری طور پر بحال کرنے اور انہیں جموں کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آل ویدر روٹ بنانے کا کام شدو مد سے جاری ہے۔ لیکن کئی بار کام کو مکمل کرنے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود بھی ابھی تک یہ کام پائے تکمیل کو نہیں پہنچ سکا۔ ڈرائیوروں نے الزام عائد کیا کہ بھاری ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود بھی انہیں کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر میں ڈوڈہ کے بعد اب رامبن کے گھروں میں دراریں، لوگوں میں خوف و ہراس


یہ بھی پڑھئے: سی ڈی ایس انل چوہان نے جموں و کشمیر کی صورتحال کا لیا جائزہ، دی یہ بڑی ہدایت



ان کا مزید کہا تھا کہ قومی شاہراہ کے تعمیراتی کام کو بھی مکمل نہیں کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف عام مسافر بلکہ ڈرائیور بھی کافی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: