உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر کے رامبن میں منی بس کے اندر ملا مشتبہ IED، سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ

    پولیس نے بتایا کہ منی بس رام بن سے ڈوڈا جا رہی تھی جب اسے معمول کی چیکنگ کے لیے ناکے پر روکا گیا۔ پولیس نے کہا کہ جیسے ہی انہیں بیگ کے اندر 'آئی ای ڈی' ملا، مسافروں کو فوری طور پر باہر نکالا گیا اور گاڑی کو ہائی وے کے قریب ایک الگ تھلگ جگہ پر لے جایا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Jammu and Kashmir
    • Share this:
      جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رامبن ضلع میں ناشری ناکہ کے قریب ایک گاڑی سے ایک مشکوک چیز برآمد کی۔ جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک منی بس میں ایک لاوارث پولی تھین بیگ کے اندر سے ایک مشتبہ آئی ای ڈی (IED) ملا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منی بس رام بن سے ڈوڈا جا رہی تھی جب اسے معمول کی چیکنگ کے لیے ناکے پر روکا گیا۔ پولیس نے کہا کہ جیسے ہی انہیں بیگ کے اندر 'آئی ای ڈی' ملا، مسافروں کو فوری طور پر باہر نکالا گیا اور گاڑی کو ہائی وے کے قریب ایک الگ تھلگ جگہ پر لے جایا گیا۔ پولیس نے گاڑی کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

      ایس ایس پی رامبن موہتا شرما نے بتایا کہ ناشری ناکہ کے قریب آج ایک گاڑی میں ایک مشکوک چیز پائی گئی۔ ہمارے پاس اس کے بارے میں خاص ان پٹ تھا۔ ہم ٹرک ڈرائیوروں، ٹیکسی ڈرائیوروں سے اپیل کرتے رہتے ہیں کہ وہ آئی ای ڈی بم کے خطرے کو سمجھیں کیونکہ یہ ایک حقیقی خطرہ ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

      میگھالیہ میں ہوگیا پٹرول۔ڈیزل کا بحران، سی ایم کان راڈ سنگما نے شہریوں سے کی خاص اپیل

      اگر عالمی کپ جیتنا ہے تو IPL مت کھیلو، روہت شرما کے بچن کے کوچ نے دیا بڑا بیان

      ایک دن پہلے جمعرات کو جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں پولیس کو ایک مشکوک پیکٹ ملا تھا۔ اس کے بعد اسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلانا پڑا۔ ایک اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ مشکوک پیکٹ کو سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں آئی ای ڈی، اسلحہ اور منشیات کی کھیپ ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اہلکار کے مطابق، ایک دیہاتی نے صبح وجے پور علاقے میں ایک کھیت میں پڑے مشکوک پیکٹ کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔ واقعے کے حوالے سے تفصیلی معلومات تاحال موصول نہیں ہوسکی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: