ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

جموں یونیورسٹی کو عالمی سطح پر 1682 ویں پوزیشن پرملی جگہ ، وائس چانسلر نے کہی یہ بڑی بات

جموں یونیورسٹی , جموں کشمیر یو ٹی کی واحد یونیورسٹی ہے جو کہ عالمی رینکنگ لسٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

  • Share this:
جموں یونیورسٹی کو عالمی سطح پر 1682 ویں پوزیشن پرملی جگہ ، وائس چانسلر نے کہی یہ بڑی بات
جموں یونیورسٹی کو عالمی سطح پر 1682 ویں پوزیشن پرملی جگہ ، وائس چانسلر نے کہی یہ بڑی بات

جموں : جموں یونیورسٹی عالمی سطح پر اُس وقت اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ، جب سینٹر فار ورلڈ رینکنگ کی جانب سے دو ہزار اکیس بائیس کی جاری کی گئی فہرست میں جموں یونیورسٹی کو سولہ سو بیاسی کے مقام پر جگہ ملی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں یونیورسٹی جموں و کشمیر یوٹی کی واحد یونیورسٹی ہے جو کہ عالمی سطح پر جاری کی گئی اس فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ واضح رہے سی ڈبلیو یو آر ایک معروف کنسلٹنگ آرگنائزیشن ہے جو کہ مشاورتی پالیسی اور اعلی سطح کے تعلیمی اداروں کو تعلیم اور تحقیق کے معاملے میں مشاورت فراہم کرتی ہے ۔


سینٹر فار ورلڈ رینکنگ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ملک کے کل 68 ادارے بشمول 24 یونیورسٹیاں ہیں جو کہ  ٹاپ دو ہزار یونیورسٹیوں کی جاری کی گئی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ بات اگر جموں یونیورسٹی کی کی جائے تو یہ تمام اداروں میں 47 ویں مقام پر ہے ، جب کہ یونیورسٹیز کی جاری کی گئی فہرست میں جموں یونیورسٹی 13 کے مقام پر ہے ۔ قابل مسرت بات یہ ہے کہ رینکنگ کے معاملہ میں جموں یونیورسٹی لگاتار بہتری لا رہی ہے اور  دو ہزار اُنیس بیس کی ورلڈ رینکنگ میں 1878 ، دو ہزار بیس اکیس میں 1718 اور دو ہزار  اکیس بائیس کی جاری کی گئی فہرست میں جموں یونیورسٹی 1682 کے مقام پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔


ان اعداد و شمار سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ جموں یونیورسٹی تعلیم اور تحقیق کے معاملے میں لگاتار بہتری کی جانب گامزن ہے اور اسی وجہ سے عالمی رینکنگ میں جموں یونیورسٹی لگاتار اپنی پوزیشن بہتر کر رہی ہے ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ جموں یونیورسٹی کے نو پروفیسر فلیگ شپ لیڈر شپ ماہرین تعلیم پروگرام کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔


قابل ذکر یہ ہے کہ جموں یونیورسٹی کا شمار ملک کی ان دس اعلی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے ، جو ملک بھر میں ایم ایچ آر ڈی کی جانب سے کیٹیگری ون کے زمرے میں رکھی گئیں ہیں ۔ دریں اثنا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے جموں یونیورسٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جموں یونیورسٹی مستقبل قریب میں بھی اعلی مقام حاصل کرے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 13, 2021 07:33 PM IST