ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: کانسٹبل نے آفیسر پرچلائی گولیاں پھر خود کو ماری گولی، دو ایس ایس پی ہوگئے ہلاک

کولگام کے کورٹ کمپلکس کے قریب قائم ایس ایس بی کیمپ میں ایک آپسی جھڑپ میں دو فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اے ایس آئی اور اس کے ماتحت کانسٹبل کے درمیان کچھ بحث و تکرار ہوئی، جس کے بعد کانسٹبل نے افسرکو گولی مار دی اور پھر خود کو بھی ہلاک کردیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: کانسٹبل نے آفیسر پرچلائی گولیاں پھر خود کو ماری گولی، دو ایس ایس پی ہوگئے ہلاک
جموں وکشمیر: کانسٹبل نے آفیسر پرچلائی گولیاں پھر خود کو ماری گولی، دو ایس ایس پی ہوگئے ہلاک

ظہور رضوی


کولگام: جموں وکشمیر کے کولگام میں کورٹ کمپلکس کولگام کے قریب واقع ایس ایس بی کیمپ میں کل شام اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب حفاظت پر معمور ایک اہلکار نے اپنے ہی آفیسر پرگولیاں چلا کر اسے ہلاک کیا جبکہ بعد میں اپنی سروس رائفل سے خود کو بھی گولی مار دی اور اس طرح واقعہ میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے، پولیس بے معاملے کی مناسبت سے ایک ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کولگام کے کورٹ کمپلکس کے قریب قائم ایس ایس بی کیمپ میں ایک آپسی جھڑپ میں دو فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اے ایس آئی اور اس کے ماتحت کانسٹبل کے درمیان کچھ بحث و تکرار ہوئی، جس کے بعد کانسٹبل نے افسرکو گولی مار دی اور پھر خود کو بھی ہلاک کردیا۔ ذرایع سے معلوم ہوا کہ دونوں اہلکاروں میں کسی بات پر جگھڑا ہوا اور وہ شدید رُخ اختیار کرگیا، جس کے بعد کانسٹبل نے پہلے آفیسر پرگولیاں چلائیں جبکہ بعد میں اسی رائفل سے خود کو بھی ہلاک کیا۔


پولیس صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور تمام لوازمات پورے کئے گئے ییں۔ مہلوکین کی شناخت  اسسٹنٹ سب انسپکٹر سندیپ کمار اور کانسٹیبل ہیمنت شرما کے بطور ہوئی یے۔ دونوں ایس ایس بی 49 جی کمپنی سے تعلق رکھتے تھے۔ دوسری جانب دونوں اہلکاروں کا ضلع اسپتال کولگام میں پوسٹ مارٹم انجام دیا گیا اور لاشیں اہل خانہ کو سپردکی جا رہی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 07, 2020 01:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading