ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: نوشیرہ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستان کی گولی باری میں فوج کا JCO شہید

Ceasefire violation in Naushera: پاکستانی فوج نے پیر کو جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں ایل او سی سے متصل علاقوں میں گولی باری کی اور مورٹار سے گولے داغے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: نوشیرہ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستان کی گولی باری میں فوج کا JCO شہید
جموں وکشمیر: نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستان کی گولی باری میں فوج کا JCO شہید

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے راجوری کے نوشیرہ سیکٹر (Naushera Sector) میں پاکستانی فوج کی طرف سے کئے گئے سیز فائر کی خلاف ورزی (Ceasefire Violation) میں ہندوستانی فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر (Junior Commissioned Officer) شہید ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج نے پیر کو جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل علاقوں میں گولی باریکی اور مورٹار سے گولے داغے۔


دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے شام تقریباً ساڑھے 6 بجے خطرناک گولی باری کی اور مورٹار سے گولے داغ کر بغیر اکساوے کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے بھی معقول جواب دیا۔ آخری خبر ملے تک نوشیرہ سیکٹر میں دونوں طرف سے گولی باری جاری تھی۔ واضح رہے کہ پیر کو ہی جموں وکشمیر کی راجدھانی سری نگر کے نوگام علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گولی باری کی، جس میں مکزی ریزرو پولیس اہلکاروں کے دو جوان شہید ہوگئے اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سی آر پی ایف کے ایک معاون اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں۔


پانچ اہلکار ہوئے زخمی


ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے دوپہر کے وقت نوگام کے کندی جل پل کے پاس سیکورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم پر گولی چلانا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گولی باری میں سی آر پی ایف کے ایک ایس ایس آئی سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوج کے 92 بیس اسپتال لے جایا گیا۔ افسر نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں نے دو اہلکاروں کو مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گولی باری میں شہید ہوئے کانسٹبلوں کے نام شیلندر پرتاپ سنگھ اور دیویندر کمار ترپاٹھی ہیں۔ افسر نے کہا کہ زخمی ہوئے اہلکار اے ایس آئی گورکھ ناتھ، کانسٹبل کرگین اور کانسٹبل جیمس اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

 

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 05, 2020 11:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading