سرینگر میں اپنی پارٹی کا اجلاس، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت، الطاف بخاری نے ریاستی درجہ بحال کرنے پر دیا زور
سرینگر میں اپنی پارٹی کا اجلاس، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت، الطاف بخاری نے ریاستی درجہ بحال کرنے پر دیا زور
Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو وہ وعدہ یاد دلایا، جس میں انھوں نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی بات کہی تھی۔
سرینگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو وہ وعدہ یاد دلایا، جس میں انھوں نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی بات کہی تھی۔ سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا۔ یہ جلسہ دفعہ 370 کالعدم کئے جانے کے بعد سب سے بڑا سیاسی جلسہ بتایا جارہا ہے۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں سید الطاف بخاری نے 370 پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کی جماعت اس کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں اپنی لڑائی لڑے گی۔ اس جلسے میں پارٹی صدر سید الطاف بخاری سمیت پارٹی کے تمام بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔
پارٹی ذرائع کی مانیں تو لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچانے کے لئے پانچ ہزار کے قریب گاڑیاں استعمال میں لائی گئی تھیں ۔ سید الطاف بخاری نے اپنی تقریر میں سیاست سے لے کر ، معاشی اور ماحولیاتی معاملات کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت مرکزی حکومت کے لئے ایک صاف پیغام ہے کہ سال 2020 میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کے وجود میں آنے کے بعد انھوں نے استحصالی سیاست کا خاتمہ کرنے کی اُن کی مہم کامیاب ہورہی ہے۔ سید الطاف بخاری نے غیر مستقل ملازمین کو حکومت میں آنے کے ساٹھ دن کے اندر مستقل کرنے کے علاوہ بجلی کی عدم فراہمی کا مسلہ حل کرنے کس وعدہ کیا۔ سید الطاف بخاری نے جیلوں میں بند کشمیری نوجوانوں کو رہا کرواکر انھیں تشدد سے دور رکھنے کی کوشش کرنے کا اعادہ کیا۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو نشانہ بناتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ خاندانی راج چلانے والی پارٹیوں نے پچھلے بہتر سال میں جموں و کشمیر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ آخر دفعہ 370 کالعدم کئے جانے کے بعد ان جماعتوں نے عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔ سید الطاف بخاری نے سیب کاشتکاروں سے لے کر بیواؤں اور دیگر خواتین کی امداد بڑھانے کا بھی وعدہ کر ڈالا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔