உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جنوبی کشمیر میں تارسر جھیل کے نزدیک پھنسے 11 لوگوں کا کیا گیا ریسکیو، دو افراد اب بھی لاپتہ

    J&K News: جنوبی کشمیر میں تارسر جھیل کے نزدیک پھنسے 11 لوگوں کا کیا گیا ریسکیو

    J&K News: جنوبی کشمیر میں تارسر جھیل کے نزدیک پھنسے 11 لوگوں کا کیا گیا ریسکیو

    Jammu and Kashmir : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شہرۂ آفاق سیاحتی مقام پہلگام کے ٹریکنگ روٹ پر تارسر جھیل میں ڈوب جانے سے دو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جبکہ دیگر 11 لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شہرۂ آفاق سیاحتی مقام  پہلگام  کے ٹریکنگ روٹ پر تارسر جھیل میں ڈوب جانے سے دو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جبکہ دیگر 11 لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3 مقامی ٹورسٹ گائیڈوں اور 11 سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ تارسر کے نزدیک ٹریکنگ کے دوران خراب موسمی حالات کی وجہ سے پھنس گئے اور اس دوران دو افراد تارسر جھیل میں گر کر ڈوب گئے ۔ اگرچہ پولیس اور انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن لانچ کیا اور 11 افراد کو کافی مشقتوں کے بعد بچا لیا گیا، لیکن دو افراد کا ریسکیو ٹیم کو ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور ان کی موت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں افراد کی شناخت گگنگیر گاندربل کے شکیل احمد اور اتراکھنڈ کے ڈاکٹر مہیش کے طور پر کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دونوں کی تلاش جاری ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں میں یاترا کیلئے سبھی انتظامات مکمل، 30 جون سے شروع ہوگی یاترا


    تحصیلدار پہلگام ڈاکٹر محمد حسین نے نیوز 18 اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جوں ہی تارسر میں سیاحوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، تو انتظامیہ نے فوری طور پر سیاحوں کو بچانے کی غرض سے ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے آرو ویلی سے تارسر مارسر جھیل کی جانب پیدل پیش قدمی کی اور چند گھنٹوں کے دوران ایک لمبی مسافت طے کر کے وہاں پر پھنسے لوگوں کو بچا لیا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کووڈ کے بعد قوت مدافعت بڑھانے میں یوگا کارگر ثابت ہوا: بھارتی پروین


    تاہم ابتدا میں ہی ایک سیاح اور ٹورسٹ گائیڈ تار سر جھیل میں غرق آب ہوگئے تھے اور انہیں اب تک بازیاب نہیں کیا جا سکا۔ ڈاکٹر حسین نے کہا کہ دونوں افراد کو تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ لیکن دونوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

    ڈاکٹر حسین نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ چند روز سے بارشوں اور بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کے بعد تشویشناک حالات پیدا ہو گئے ہیں، جس کے پیش نظر سیاحوں اور ٹریکرس کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ٹریکرس اور سیاحوں کو محفوظ مقامات کی جانب لوٹنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: