اتنا ہی نہیں اس ہائی ٹیک گاڑی کے ٹائر میں گولی بھی لگ جائے تو کوئی اثر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی ایڈوانسڈ رڈار سسٹم سے لیس ہے۔ اس گاڑی میں 14 نائٹ ویژن ایچ ڈی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں۔ ایک کیمرا تو 1.5 کلومیٹر دور تک انسان کی صاف تصویر کھینچ سکتا ہے۔
سرینگر: جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورس کے سامنے کتنے چیلنجز ہوتے ہیں؟ لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے سے لے کر جان کی بازی لگا کر دہشت گردوں سے انکاونٹر تک کرنا ہوتا ہے۔ ان سب کے درمیان جموں کشمیر پولیس کو ایک ایسا ہائی ٹیک ہتھیار ملا، جس سے دہشت گردی پر کافی ضرب کی جاسکتی ہے۔
یہ دہشت گردوں کے خلاف بڑا ہتھیار ہے جس کا نام ہے ’بیک پینتھر کمانڈ وہیکل‘ یعنی جموں کشمیر پولیس کا ہائی ٹیک ہتھیار۔ اب انکاونٹر کے دوران نہ تو اس کی نظر سے چھپے ہوئے دہشت گرد بچ پائیں گے اور نہ ہی اس کی نگاہ سے پتھر باز بچ سکیں گے اور نہ ہی اس گاڑی پر دہشت گرد حملہ کرپائیں گے۔ مطلب جموں و کشمیر کی بلیک پینتھر کے ڈر سے دہشت گرد تھر تھر کانپیں گے۔ کیونکہ یہ بلیک پینتھر کمانڈ وہیکل پوری طرح سے بلیٹ پروف ہے۔
ٹائر پر گولی بھی ہوگی بے اثر
اتنا ہی نہیں اس ہائی ٹیک گاڑی کے ٹائر میں گولی بھی لگ جائے تو کوئی اثر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی ایڈوانسڈ رڈار سسٹم سے لیس ہے۔ اس گاڑی میں 14 نائٹ ویژن ایچ ڈی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں۔ ایک کیمرا تو 1.5 کلومیٹر دور تک انسان کی صاف تصویر کھینچ سکتا ہے۔
مطلب گاڑی کے اندر سے ہی پورے آپریشن کو مانیٹر کیا جاسکتا ہے۔ آپ کو یہ بھی بتادیں کہ اس گاڑی کے اندر فرسٹ ایڈ کٹ سے لے کر کھانے پینے، رہنے سے لے کر آکسیجن سلینڈر اور جنریٹر تک کی سہولت ہے۔
تو ظاہر ہے کہ یہ ہائی ٹیک گاڑی جموں۔کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف بڑا ہتھیار ثابت ہوگی۔ فی الحال یہ تین بلیک پینتھر کمانڈ وہیکل اُودھم پور رینج، پونچھ۔راجوری رینج اور ڈوڈا۔کشتواڑ رینج کیپولیس ٹیم کو دی گئی ہیں۔ دھیرے دھیرے اسے ضلع لیول پر بھی پولیس کو مہیا کرایا جائے گا۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔