فاروق عبداللہ بولے، میں اپنی بیوی کو کس کرنے سے ڈرتا ہوں: دیکھیں وائرل ویڈیو
جب سے یہ وبا آئی ہے تب سے انہوں نے اپنی بیوی کو کس تک نہیں کیا ہے۔ اس پر وہاں موجود سبھی لوگ قہقہے مار کر ہنس پڑے۔ فاروق عبداللہ کا یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 18, 2021 03:06 PM IST

فاروق عبداللہ کا یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) نے اتوار کو یہاں ایک کتاب کی لانچنگ میں لوگوں کو خوب ہنسایا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس (Coronavirsu) نے بڑے عجیب حالات پیدا کردئے ہیں، جب سے یہ وبا آئی ہے تب سے انہوں نے اپنی بیوی کو کس تک نہیں کیا ہے۔ اس پر وہاں موجود سبھی لوگ قہقہے مار کر ہنس پڑے۔ فاروق عبداللہ کا یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ کوئی بھی ہاتھ ملانے یا گلے لگنے تک سے ڈرتا ہے۔ عبداللہ نے کہا، یہاں تک کہ میں اپنی بیوی کو کس تک نہیں کرسکتا۔ گلے لگنے کا تو سوال ہی نہیں ہے جبکہ دل ایسا کرنا چاہتا ہے۔ میں یہ ایمانداری سے کہہ رہا ہوں۔
Dr #FarooqAbdullah is old by age but he is young by heart. pic.twitter.com/kG59toErlV
— Sajjad Kargili (@Sajjad_Kargili) January 17, 2021
اللہ کرے یہ بیماری ختم ہو جائے۔
بتادیں کہ جموں۔کشمیر میں اتوار کو کووڈ-19 کے 126 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,23,343 ہو گئی ہے۔