جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ( جے کے ایس ایس بی) جے ای سول اور پولیس سب انسپکٹر (ایس آئی) عہدوں کی بھرتی کا عمل جاری رکھے گا۔ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے پر روک لگاتے ہوئے جمعہ کو ایس ایس بی کو کارروائی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
حالانکہ عدالت کے اگلے حکم تک دونوں ہی بھرتیوں کے نتائج پر روک لگی رہے گی۔ ایک دن پہلے ہی ہائی کورٹ میں جسٹس وسیم صدیق نرگل کی رٹ کورٹ نے ایس ایس بی کو بھرتی عمل روکنے کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کو ایس ایس بی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ جسٹس سندھو شرما اور ونود چٹرجی کول کی ڈویژن بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ ایس ایس بی کی عرضی کو منظوری دیتے ہوئے اسے عمل جاری رکھنے کو کہا۔ اس سے پہلے ایس ایس بی کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینا نے کہا،موجودہ حالات میں انتہائی پیچیدہ تکنیکی مضامین کے لیے ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔
اس کے لیے کام کی نوعیت اور اس کے مقصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مسابقتی تجارتی شعبے میں یہ بات عام ہے کہ تکنیکی بولیوں کی جانچ تکنیکی ماہرین کرتے ہیں۔ بعض اوقات غیر متعلقہ لوگوں سے تھرڈ پارٹی کی مدد لی جاتی ہے۔
بنچ نے مشاہدہ کیا کہ اس طرح کے تکنیکی اور خصوصی مہارتوں پر مشتمل معاملات میں الاٹمنٹ کے عمل کو دوسرے عام الاٹمنٹ کے عمل سے جوڑ کر نہیں دیکھا جا سکتا۔ بھرتی سے متعلق معاملہ تکنیکی مہارت سے متعلق ہے۔ اس کے مختلف معیار ہیں۔ ایسے تکنیکی معاملے کا عدالتی جائزہ مناسب نہیں ہے۔
یہ ضرور ہے کہ جو بھی فیصلہ لینا ہے، وہ ٹینڈر کے دستاویزات کے مطابق ہو۔ ایس ایس بی نے جس کو ٹینڈر دیا ہے، اسے دستاویزات کی بنیاد پر اور ٹینڈر کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے بعد دیا گیا ہے۔ عدالت کو تحمل کے اصول پر عمل کرنا چاہیے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔