J&K News: کشمیری سائنسداں کا بڑا کارنامہ، تیار کیا میجک فوڈ ، پراسٹیٹ کینسر سے کرتا ہے بچاو
کشمیری سائنسداں کا بڑا کارنامہ، تیار کیا میجک فوڈ ، پراسٹیٹ کینسر سے کرتا ہے بچاو
Jammu and Kashmir News: میجک فوڈ کینسر سے بچاتا بھی ہے اور اس کے علاج میں بھی اثر دار ہے ۔خاص بات یہ ہے کہ یہ غذا کشمیر میں عام ایک پودے سے تیار کی گئی ہے ۔
سری نگر : شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی غذا تیار کی ہے ، جس سے پراسٹیٹ کینسر کا علاج بھی ہوسکتا ہے اور اس کینسر سے انسان محفوظ رہ سکتا ہے۔ یونیورسٹی کی بائیو ٹیکنالوجی لیبارٹری میں جونیئر سائنسدان ڈاکٹر خالد مسعودی اور ان کے ساتھ طلبہ کی ایک ٹیم نے میجک فوڈ نام سے یہ غذا تیار کی ہے۔ ڈاکٹر خالد کہتے ہیں کہ سال 2016 میں یونیورسٹی نے ایک پراجیکٹ شروع کیا تھا ، جس میں کشمیر میں عام طور پر پائے جانے والے 400 پودوں اور جڑی بوٹیوں پر تحقیق شروع کی گئی۔ اس دوران 15 ایسے پودے پائے گئے جن میں کینسر مخالف اجزا پائے گئے۔ پندرہ ایسے پودے ان میں ملے جن میں سب سے زیادہ مقدار میں یہ اجزا پائے گئے ۔ آخر میں ایک ایسا پودا پایا گیا جو کشمیر میں عام طور پر پایا جاتا ہے اور جس میں بڑی مقدار میں پراسٹیٹ کینسر مخالف اجزا پائے گئے۔
ڈاکٹر خالد نے اس پودے کا نام تو نہیں بتایا لیکن کہا کہ کچھ سال پہلے تک یہ پودا یہاں سبزی کے طور عام استعمال میں تھا۔ میجک فوڈ کی خاصیت یہ ہے کہ اسے غذا کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ پراسٹیٹ کینسر سے محفوظ رہیں اور جو لوگ پراسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں ان کے لئے یہ دوا کا کام کرے گا۔ ڈاکٹر خالد کہتے ہیں کہ میجک فوڈ کے پیٹنٹ لئے کام جاری ہے۔ انہیں پیٹنٹ نمبر مل گیا ہے۔ ڈاکٹر مسعودی کہتے ہیں کہ چوہوں پر اس کا تجربہ کیا گیا ہے اور نتائج کافی اچھے ملے ہیں۔
وہیں اسکاسٹ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر کا کہنا ہے کہ میجک فوڈ کے لئے ان سے ملیشیا کی ایک کمپنی نے رجوع کیا ہے اور امید ہے کہ مرکزی وزارت زراعت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد ان کے ساتھ مفاہمت کی جائے گی تاکہ یہ عوام کے لئے مارکیٹ میں آئے۔
اسکاسٹ کے عہدیدار کہتے ہیں کہ اس سے نہ صرف پراسٹیٹ کینسر سے بچاؤ اور علاج میں مدد ملے گی ، بلکہ اس پودے کی پیداوار کسان کھیتوں میں کریں گے اور منافع حاصل کریں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔