உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سریکلچر صنعت سے وابستہ کسانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے سرکار مختلف اقدامات کر رہی ہے: منوج سنہا

    سریکلچر صنعت سے وابستہ کسانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے سرکار مختلف اقدامات کر رہی ہے: منوج سنہا

    سریکلچر صنعت سے وابستہ کسانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے سرکار مختلف اقدامات کر رہی ہے: منوج سنہا

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر یوٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے یوٹی میں سریکلچر کی ہمہ گیر ترقی کے لئے سبھی شراکت داروں، سائنسدانوں، کسانوں اور محکمے کے افسران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیکٹر میں مزید جدید کاری کی ضرورت ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      رمیش امباردار

      جموں و کشمیر : جموں و کشمیر یوٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے یوٹی میں سریکلچر کی ہمہ گیر ترقی کے لئے سبھی شراکت داروں، سائنسدانوں، کسانوں اور محکمے کے افسران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اس سیکٹر میں مزید جدید کاری کی ضرورت ہے۔ سرینگر میں محکمہ سریکلچر کی طرف سے منعقدہ ایک ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ ایسے ورکشاپ جموں و کشمیر میں ریشم کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں شراکت داروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی جانکاری اور سرکاری اسکیموں کی تفصیلات کا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ڈپٹی کمشنر جموں نے سورنسر علاقہ کا کیا دورہ ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا لیا جائزہ


      گورنر نے کہا کہ سرکار سریکلچر صنعت سے وابستہ کسانوں کی حالت زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر کی مصوعات عالمی مارکیٹ میں کافی مانگ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر سے وابستہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے کے طور طریقوں سے روشناس کرانے کے لئے سرکار ہمہ تن کوششیں کر رہی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر : پی ڈی پی کی سیاست اب قبرستان میں دفن ہوچکی ہے : سنیل شرما


      گورنر نے کہا کہ ہمیں نسل در نسل منتقل ہونے والی ہنُروں کو محفوظ بنانے اور اسے جاری رکھنے کی کوششیں کرنی ہوں گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر میں شہتوت کے باغات کا رقبہ بڑھانے پر کام کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل ہوسکے اور یہاں کے کسانوں کی مالی حالت بہتر بن پائے۔ انہوں نے محکمے کے افسران پر زور دیا کہ وہ  اس سیکٹر سے وابستہ کسانوں کو وقت وقت پرضروری معلومات فراہم کرنے کا ایک فعال نظام ممکن بنائیں تاکہ کسانوں کو کسی طرح کے نقصان سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

      گورنر نے محکمہ جنگلات اور محکمہ سریکلچر کو آپسی اشتراک سے کام کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے اس سیکٹر کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: