منوج سنہا کا بڑا بیان، کہا: کشمیری پنڈتوں کے قتل کو ملک میں مذہبی بنیادوں پر دیکھا جانا بند ہونا چاہئے
منوج سنہا کا بڑا بیان، کہا: کشمیری پنڈتوں کے قتل کو ملک میں مذہبی بنیادوں پر دیکھا جانا بند ہونا چاہئے ۔ فائل فوٹو ۔
Jammu and Kashmir News: جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے وادی میں قیام پزیر ہر مذہب کے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے قتل کو ملک میں مذہبی بنیادوں پر دیکھا جانا بند ہونا چاہئے، کیونکہ وادی کشمیر میں دیگر مذاہب کے لوگوں کا بھی قتل کیا گیا ہے۔
جموں : جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے وادی میں قیام پزیر ہر مذہب کے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے قتل کو ملک میں مذہبی بنیادوں پر دیکھا جانا بند ہونا چاہئے، کیونکہ وادی کشمیر میں دیگر مذاہب کے لوگوں کا بھی قتل کیا گیا ہے۔ ایل جی نے کہا کہ پنڈتوں کو قتل کرنے کے کچھ افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں، لیکن یہ بھی سچ ہےکہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کا بھی ماضی میں اسی طرح قتل کیا گیا ہے۔ منوج سہا نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ کشمیری پنڈتوں کے قتل کو ملک میں مذہب کے نام پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں پرجھوٹی داستان پھیلائی جارہی ہے۔ لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ کشیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی بحالی کا کام جاری ہے اور ملازمین کی رہائش کا بھی بندوبست کیا جارہا ہے۔ لیفٹننٹ گورنر کے ایسے بیانات سے پوری کشمیری پنڈت برادری میں حیرانی پائی جارہی ہے۔
برادری کے لیڈران کا کہنا ہے کہ گورنر انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کو چُن چُن کر ہلاک کئے جانے کے واقعات کو نظر انداز کرکے وادی کے حالات میں بہتری آنے کے من گھڑت دعوے کر رہی ہے ۔ ان لیڈران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ وادی کشمیر میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اب ادھر اُدھر کے بیانات جاری کرکے کشمیری پنڈتوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کر رہا ہے۔
مائیگرنٹ لیڈران نے پھر ایک بار مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری پنڈتوں کے مسائل کا حل نکالنے کے فوری اقدامات کرے اور پی ایم پیکیج کے ملازمین کو تب تک جموں منتقل کرنے کے احکامات صادر کرے، جب تک وادی کے حالات بہتر نہیں ہوجاتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔