உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: وادی چناب میں تازہ برف باری سے سردی کی لہر ، خانہ بدوشوں کو نقصان کا اندیشہ

    J&K News: وادی چناب میں تازہ برف باری سے سردی کی لہر ، خانہ بدوشوں کو نقصان کا اندیشہ

    J&K News: وادی چناب میں تازہ برف باری سے سردی کی لہر ، خانہ بدوشوں کو نقصان کا اندیشہ

    Jammu and Kashmir : کل دوپہر سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور منگل کی صبح اونچے علاقوں میں تازہ برف باری نے چناب کے علاقے کے بیشتر علاقوں کو شدید سردی کی لپیٹ میں لے لیا، جس سے مقامی لوگوں میں خاص طور پر خانہ بدوشوں اور قبائلی برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : کل دوپہر سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور منگل کی صبح اونچے علاقوں میں تازہ برف باری نے چناب کے علاقے کے بیشتر علاقوں کو شدید سردی کی لپیٹ میں لے لیا، جس سے مقامی لوگوں میں خاص طور پر خانہ بدوشوں اور قبائلی برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خطہ چناب کے علاقے گندوہ اور بھدرواہ وادی میں اچانک ہوئی برفباری نے گجر، بکر وال طبقے کی پریشانیاں بڑھا دی ہیں ۔ حال ہی میں گجر بکر وال خانہ بدوش میدانی علاقوں سے نکل کر اونچی پہاڑیوں کے گھاس والے میدانوں میں پہنچے تھے اور ابھی ان کے پاس رہنے کا کوئی مکمل انتظام نہیں تھا اور برف نے ان کی مصیبتیں بڑھا دی ہیں ۔

    وادی بھدرواہ کے آس پاس kailash mountain range، کینتھی، پدری گلی، بھل پدری، سیوج، شنکھ پدر، رشی دال، گاؤ پیڈا، گان ٹھک، کھنی ٹاپ، گل ڈنڈا، چتر گلہ اور آشا پتی گلیشیر میں گزشتہ رات سے تازہ برف باری ہوئی ہے۔ نیز وادی چناب کے زیادہ تر بالائی علاقوں بشمول بریڈ بال، نیہیڈ چلی، شرونتھ دھر، کٹاردھر، کینتھی، لالو پانی، کلجوگاسر، ڈوگن ٹاپ، گوہا اور سنتھن ٹاپ پر بھی تازہ برف باری ہوئی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : بانیہال اسپتال میں پیش آئے واقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ کا بڑا بیان، کہی یہ بات


    یہ اونچی اور وسیع چراگاہیں جن میں گرمیوں کے دوران گجر اور بکروال خانہ بدوش قبائل رہتے ہیں لیکن سخت موسمی حالات اور غیر موسمی برف باری کی وجہ سے سیکڑوں قبائلی خاندان جو اب بھی اونچائی کے میدانوں کی طرف جا رہے ہیں یا تو سڑک کے کنارے پھنس گئے ہیں یا پھر وادی چناب کے مختلف علاقوں میں اپنے مویشیوں اور چھوٹے بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کون تھے شیخ عبداللہ، جن کی شبیہ کشمیر میں پولیس گیلنٹری میڈل سے ہٹایا گیا


    لکھن پور کٹھوعہ کے ایک بزرگ خانہ بدوش گجر، بشیر باو (69) نے کہا کہ پچھلے دو دنوں میں، میں نے تقریباً 15 بھیڑ اور بکریوں کو کھو دیا ہے۔ ہم یہ سوچنے پہ مجبور ہوگئے ہیں ہم یہاں پہ رُکیں یا پھر واپس چلے جائیں ۔ وہیں بسولی سے آئے ہوئے سائین محمد خانہ بدوش نے کہا کہ ہم اپنے مویشیوں کے ساتھ پدری کے میدان کی طرف جا رہے تھے، لیکن تازہ برفباری نے ہمیں جانے سے روک دیا۔ اب ہمیں لگتا ہے ہمیں واپس سرتھل علاقے کی طرف جانا پڑے گا کیونکہ یہاں ہمیں اپنے مویشیوں کے لئے چارہ دستیاب نہیں ہو رہا ہے۔ اگر آج شام تک موسم میں بہتری نہیں آئی تو ہمیں مجبور ہوکر واپسی کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

    دریں اثنا محکمہ موسمیات نے پوری وادی چناب میں منگل کی رات تک بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم بدھ کی صبح سے موسم میں کچھ بہتری آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: