உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: عید کے دن وادی کشمیر میں کئی دردناک حادثات، 3 بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی

    J&K News: عید کے دن وادی کشمیر میں کئی دردناک حادثات، 3 بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی

    J&K News: عید کے دن وادی کشمیر میں کئی دردناک حادثات، 3 بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی

    Jammu and Kashmir : اطلاعات کے مطابق مختلف سڑک حادثات کے حوالے سے ایک درجن مقدمات مختلف تھانوں میں درج کئے گئے ہیں۔ عید کے موقع پر سڑک حادثات کے بارے میں حاصل شدہ معلومات کے مطابق زیادہ تر موٹر سائیکلیوں پر لوگوں کے حادثات پیش آئے ہیں۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: عیدالفطر کے دن وادی کشمیر میں مختلف سڑک حادثات میں تین بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مختلف سڑک حادثات کے حوالے سے ایک درجن مقدمات مختلف تھانوں میں درج کئے گئے ہیں۔ عید کے موقع پر سڑک حادثات کے بارے میں حاصل شدہ معلومات کے مطابق زیادہ تر موٹر سائیکلیوں پر لوگوں کے حادثات پیش آئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق چارسو اونتی پورہ کا ایک جوڑا اور ان کا 6 ماہ کا بیٹا حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ کلگام میں بھی ایک اکیس سالہ نوجوان سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔  ایک اور موٹر سائیکل سوارگاندربل میں آلٹو کار سے تصادم میں زخمی ہوگیا۔ کولگام میں مین روڑ پر ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔ کپواڑہ میں ایک 7 سالہ بچہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: امرناتھ یاتریوں کیلئے سیکورٹی انتظامات کا ڈی جی پی نے لیا جائزہ، افسران کو دی یہ بڑی ہدایت


    وہیں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے چینا بل پٹن علاقے میں ایک کار چنار کے درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں ایک کمسن بچہ زخمی ہو گیا۔ گاندربل میں ایک موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے علاوہ سری نگر کے حیدر پورہ علاقہ میں نامعلوم ماروتی 800 کی ٹکر سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا ۔ اس اعداد و شمار کے علاوہ بھی بہت سے ایسے حادثات رونما ہوئے ہوں گے جن کی اطلاع منظر عام پر نہیں آسکی ہیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان ایک 'خاص منصوبے' کے تحت جموں میں ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے کے درپے، جانئے کیا کہتے ہیں ماہرین


    عید کے روز اور اس کے اگلے روز انتظامیہ نے وادی کے مختلف پبلک پارکوں کو بند رکھنے کے حکم صادر کیا ہے اور یہ فیصلہ اسی لئے کیا گیا تاکہ لوگوں کی بھیڑ نہ ہوسکے اور سڑکوں پر لوگ حادثات سے محفوظ رہ سکے۔ سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے عید سے پہلے بھی کئی سڑک حادثات پیش آئے ہیں ، جن میں کئی لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی لوگ شدید زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ انتظامیہ نے باربار احکامات جاری کئے ہیں کہ سڑکوں پر ڈرائیور احتیاط برتیں تاکہ انسانی جانوں کا زیاں نہ ہوسکے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: