உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: سیکورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی ناپاک کوشش کو بنایا ناکام، ہتھیار و گولہ بارود ضبط

    J&K News: سیکورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی ناپاک کوشش کو بنایا ناکام، ہتھیار و گولہ بارود ضبط

    J&K News: سیکورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی ناپاک کوشش کو بنایا ناکام، ہتھیار و گولہ بارود ضبط

    Jammu and Kashmir : پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ان تین آئی ای ڈیز کو تین جگہوں پر نصب کرکے جموں میں دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دہشت گردوں کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔

    • Share this:
    جموں : ایسا لگتا ہے کہ پاکستان اپنے ناپاک عزائم کو انجام دینے سے باز نہیں آرہا ہے۔ کشمیر میں جہاں وہ ٹارگیٹ کلنگز کے ذریعہ لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے تو وہیں وہ جموں خطے میں بھی دہشت گردانہ کاروائیوں کو بڑھاوا دینے کی فراق میں ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان نے ڈرو ن کے ذریعہ جموں کے کئی علاقوں میں اسلحہ اور دیگر ساز و سامان پہنچایا۔ جہاں پر پاکستان نے یہ ہتھیار ڈرون کے ذریعہ گرائے وہ علاقے بین الا اقوامی سرحد کے متصل ہیں۔  پاکستان  نے پھر ایک بار جموں کے کانا چک علاقے میں ڈرون کے ذریعہ کچھ ہتھیار اور گولہ بارود گرایا۔ تاہم حفاظتی عملے نے ڈرون کے ذریعہ گرائی گئی اس کھیپ کو بروقت ضبط کرلیا۔ ان ہتھیاروں میں تین میگنیٹک آئی ای ڈیز بھی شامل تھیں جنہیں پولیس نے برامد کیا ہے یہ آئی ای ڈیز بچوں کے ٹفن بکسوں میں نصب کی گئی تھیں اور پولیس نے کانا چک کے دھیارن علاقہ سے یہ کھیپ برآمد کی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : فاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈت ملازمین کی وادی سے ہجرت پر دیا بڑا بیان، کہی یہ بات


    پیر کی رات کو چوکس بی ایس ایف کے جوانوں نے ڈرون کے سرحد کے اس پار داخل ہونے پر اس پر فائرنگ کی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی علاقے میں پہنچ گئی اور رات گیارہ بجے اس ڈرون کو کانا چک علاقہ میں اُڑتے دیکھ کر اس پر دوبارہ فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے  اے ڈی جی پی مُکیش سنگھ کے مطابق اگرچہ ڈرون کے ساتھ باندھی گئی ہتھیاروں کی کھیپ کو پولیس گرانے میں کامیاب ہوگئی، تاہم  ڈرون اندھیرے میں واپس چلا گیا۔ بعد میں اس کھیپ میں پائی گئی آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ٹارگٹ کلنگ کیلئے ہائبریڈ دشت گردوں کو استمال میں لایا جارہا ہے: انٹلی جنس ذرائع


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ان تین آئی ای ڈیز کو تین جگہوں پر نصب کرکے جموں میں دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دہشت گردوں کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔ اسی دوران بی ایس ایف کے حکام نے بتایا کہ  پاکستان کی طرف سے ڈرون کے ذریعہ اس پار ہتھیار بیجنے کی پوری سرحد پر کوششیں کی جارہی ہیں ۔ تاہم بی ایس ایف کے چوکس جوان پاکستان کی ایسی کوششوں کو ہمیشہ ناکام بناتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر فوج اور بی ایس ایف کا سخت پہرا پاکستان کی ہر حرکت کو ناکام بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرونز کے ذریعہ ہتھیار گرانے کا چلینج راجوری اور پونچھ سیکٹروں میں بھی ہے ۔ تاہم پاکستان کی کسی بھی ایسی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

    واضح رہے پاکستان ڈرونز کے ذریعہ سرحد کے اس پار ہتھیار بھیجنے کے علاوہ  بین الا اقوامی سرحد پر سُرنگیں کھود کر بھی دہشت گردوں کو سرحد کے اس پار بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ تاہم فوج اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں پاکستان کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا دے رہی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: