جموں و کشمیر: رامبن اور کشتواڑ میں پاکستان میں مقیم 8 ملی ٹینٹوں کے آبائی گھروں پر چھاپے، جانئے کیوں

جموں و کشمیر: رامبن اور کشتواڑ میں پاکستان میں مقیم 8 ملی ٹینٹوں کے آبائی گھروں پر چھاپے، جانئے کیوں

جموں و کشمیر: رامبن اور کشتواڑ میں پاکستان میں مقیم 8 ملی ٹینٹوں کے آبائی گھروں پر چھاپے، جانئے کیوں

Jammu and Kashmir News: پولیس کے مطابق پاکستان میں مقیم ان علاقوں کے یہ ملی ٹینٹ رامبن اور کشتواڑ کے علاقوں میں دوبارہ ملیٹینسی کو بحال کرنے کی کوشش میں ہیں، لہذا پولیس خطہ چناب میں ان کے مدد گاروں کی تلاش کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ مشتبہ افراد کو پہلے ہی حراست میں لیا جاسکے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
  • Share this:
    رمیش امباردار

    جموں : جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی یونٹ ایس آئی یو نے رامبن اور کشتواڑ کے علاقوں میں پاکستان میں مقیم  آٹھ ملی ٹینٹوں کے آبائی گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ یونٹ نے ان ملی ٹینٹوں کے کئی رشتہ داروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے اور تلاشی کارروائی انجام دی۔ پولیس کی اس خصوصی تفتیشی یونٹ نے کھڑی اور بانہال کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔ ان علاقوں میں پاکستان میں مقیم چار ملی ٹینٹوں کے گھروں اور ان کے قریبی رشتے داروں کے گھروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔

    پولیس کے مطابق پاکستان میں مقیم ان علاقوں کے یہ ملی ٹینٹ رامبن اور کشتواڑ کے علاقوں میں دوبارہ  ملیٹینسی کو بحال کرنے کی کوشش میں ہیں، لہذا پولیس خطہ چناب میں ان کے مدد گاروں کی تلاش کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ مشتبہ افراد کو پہلے ہی حراست میں لیا جاسکے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران پولیس نے کوٹ آرا کھڑی کے قاری عبد الطیف، آڑ پنچلہ کھڑی کے ریاض احمد اور فیاض احمد کے گھروں کی تلاشی کے دوران کئی ڈیجیٹل اور غیر ڈیجیٹل شواہد اکھٹے کئے ۔ اُدھر کشتواڑ علاقے میں بھی چار ملی ٹینٹوں آزاد حُسین، غازی الدین، بشیر احمد مغل اور  ستار دین اور ان کے رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے ماری کے دوران تلاشی لی گئی۔

    یہ بھی پڑھئے: 'اس میں آپ کا نقصان، ہمارا نہیں'، کشمیر میں جی 20 میٹنگ سے چین کی غیرحاضری پر ہندوستان کا دو ٹوک جواب


    یہ بھی پڑھئے: پونچھ میں جی 20 اجلاس کے لیے سخت سکیورٹی، شہر کی طرف آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ



    واضح رہے کشتواڑ علاقے کے 36  افراد کئی برسوں تک ملی ٹینٹ صفوں میں شامل رہ کر بعد میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر چلے گئے اور اب وہاں سے ہی  خطہ چناب میں ملیٹینسی کو دوبارہ بحال کرنے کی مزموم کوششیں کررہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس اس علاقے میں ان ملی ٹینٹوں کے مدد گاروں پر شکنجہ کسنے کے لئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: