جموں کشمیر پولیس 71 بٹالین مولک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال چیمپئن شپ کی کرے گی میزبانی
جموں کشمیر پولیس 71 بٹالین مولک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال چیمپئن شپ کی کرے گی میزبانی
Jammu and Kashmir News: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، دلباغ سنگھ نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں 71 ویں بٹالین ملک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال چیمپئن شپ 2022-23 کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
جموں و کشمیر: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، دلباغ سنگھ نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں 71 ویں بٹالین ملک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال چیمپئن شپ 2022-23 کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ چیمپئن شپ کی میزبانی جموں و کشمیر پولیس سری نگر میں 11 مارچ سے 21 مارچ 2023 تک کر رہی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کے پاس مختلف تقاریب کے انعقاد اور انتظام کا قابل تعریف ریکارڈ ہے اور انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تقریب کے احسن انعقاد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے ایونٹ کے لیے تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹیموں، عہدیداروں اور مہمانوں کی آمد و استقبال بشمول ان کے قیام و طعام کے حوالے سے بہترین ممکنہ سہولیات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اور میچز کے انعقاد کے حوالے سے موثر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی۔
ڈی جی پی نے ہدایت دی کہ مقابلوں کے افتتاح اور اختتام کے لیے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور عوام، طلبہ اور سول سوسائٹی کے اراکین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیموں کو تمام متعلقہ سہولیات کے انتظامات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کی میزبانی جموں و کشمیر پولیس کے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ یو ٹی کے ہمارے کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا تجربہ ہوگا۔ انہوں نے مہمان نوازی کے مناسب انتظامات کرتے ہوئے مختلف افسران و یونٹس کے درمیان کامل ہم آہنگی کے ذریعے مقابلے کو ایک آسان و خوشگوار ایونٹ بنانے پر زور دیا۔
دلباغ سنگھ نے اس تقریب کے دوران جموں و کشمیر پولیس کے مہمانوں کے طور پر کچھ مشہور قومی/بین الاقوامی/ یو ٹی کھیلوں کی شخصیات کو شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تقریب کے دوران تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اجلاس کے دوران تقریب کے لیے درکار تمام ضروری انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیمپیئن شپ کے لیے تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں کے اے ڈی جی پی آرمڈ جموں و کشمیر کے چیئرمین ایس جے ایم گیلانی نے ڈی جی پی کو ایونٹ کے خوش اسلوبی اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔
یہ مقابلہ آل انڈیا پولیس اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیراہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ تمام ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس فورسز سے تقریباً 25 مرد و خواتین ٹیموں کے میگا ایونٹ میں حصہ لینے کی امید ہے۔ ایونٹ سری نگر کے چار مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔ افتتاحی اور اختتامی تقریبات بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں ہوں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔