ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر کو کئی حصوں میں بانٹنے کی افواہوں کو حکومت نے کیا خارج، کہا، ایسا کچھ نہیں کریں گے

بتادیں کہ جموں۔کشمیر کو لیکر گزشتہ کچھ ہفتوں سے مسلسل خبریں سامنے آرہی تھیں۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر کو کئی حصوں میں بانٹنے کی افواہوں کو حکومت نے کیا خارج، کہا، ایسا کچھ نہیں کریں گے
بتادیں کہ جموں۔کشمیر کو لیکر گزشتہ کچھ ہفتوں سے مسلسل خبریں سامنے آرہی تھیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کی قیادت میں 24 جون کو جموں۔کشمیر  (Jammu-Kashmir) کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ہونے والی آل پارٹی میٹنگ  (All-Party Meeting) سے پہلے جموں کشمیر  کے بانٹنے کی افواہوں کو حکومت سے جڑے ذرائع نے خارج کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کو کئی حصوں میں بانٹے جانے کی افواہیں بالکل غلط ہیں اور بے بنیاد ہیں۔


بتادیں کہ جموں۔کشمیر کو لیکر گزشتہ کچھ ہفتوں سے مسلسل خبریں سامنے آرہی تھیں۔ جموں و کشمیر تیزی سے ہو رہی تبدیلی کو دیکھتے ایسی قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں کہ جمون کو بہت جلد مکمل ریاست کا درجہ دیا جا سکتا ہے اور کشمیر کو ایک مرکزی خطہ کے طور پر رکھا جائے گا۔ یہی نہیں اس طرح کی بھی افواہیں سنائی دے رہی رگیں کہ جنوب اور شمالی کشمیر کو الگ کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ اب سرکار سے جڑے ذرائع نے ان سبھی افواہوں کو پوری طرح سے خارج کر دیا ہے۔ ایسا کہا جارہا کہ آل پارٹی میٹنگ کشمیر کی عوام کے حق سیاسی سرگرمی کو قاپس قائم کرنے کی سمت میں اٹھایا ہوا بڑا قدم ہے۔


مرکزی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ سبھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ سے 2021 کے اندر جموں۔کشمیر کی حد بندی کا عمل تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے 2021 کے اندر آسانی سے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jun 20, 2021 12:16 PM IST