ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کیلئے یاتریوں کے رجسٹریشن کا عمل ہوچکا ہے شروع

سالانہ شری امرناتھ جی یاترا (amarnath yatra) کے لئے یاتریوں کی رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع ہوچکا ہے۔

  • Share this:
سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کیلئے یاتریوں کے رجسٹریشن کا عمل ہوچکا ہے شروع
سالانہ شری امرناتھ جی یاترا (amarnath yatra) کے لئے یاتریوں کی رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع ہوچکا ہے۔

جموں۔کشمیر: 28 جون سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا  (amarnath yatra) کے لئے یاتریوں کی رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع ہوچکا ہے۔  رجسٹریشن کا یہ عمل آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے انجام دیا جارہا ہے اور اس کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ اگرچہ آف لائین رجسٹریشن کا عمل کل سے پورے ملک میں شروع ہوچکا ہے۔ تاہم بینکوں میں چھُٹی کی وجہ سے رجسٹریشن کا آف لائن طریقہ آج سے شروع ہوا۔ ملک بھر میں کل 446 بینک شاخوں کو یاتریوں کی رجسٹریشن کا کام سونپا گیا ہے۔ جموں میں بھی آج کئی لوگوں نے اس سال کی یاترا پر جانے کے لئے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کی۔ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے چلتے اس سال کی امرناتھ یاترا کے دوران خصوصی ایس او پی ایز مطعین کی گئی ہیں اور یاترا پر جانے والے یاتریوں کو این ایس او پی ایز پر من و عن عمل کرنے کی تلقین بھی کی جارہی ہے۔

سرکار کا کہنا ہے کہ لوگوں کی یاترا کو محفوظ بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں اور کورونا سے بچتے ہوئے یاترا کو آحسن طریقے سے انجام دینے کے لئے خاص انتظامات کئے گئے ہیں اور یاتریون سے بھی ایس او پی ایز اپنانے کی اپیل کی جارہی ہے۔ یاتریون کی رجسٹریشن کرنے والے بینکوں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ بلا کسی طوالت کے یاتریوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لئے بینکوں کی طرفسے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔


پی این بی کے جموں سرکل کے اسسٹنٹ منیجر نیرج آنند کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سے ہی بینک ملازمین کورونا وائیرس کے وبا کے بیچ عوام کی خدمت کرتے آئے ہیں اور کورونا وبا کی اس دوسری لہر کے دوران بھی بینک عملہ اپنی زمہ داری نبھاتے ہوئے یاتریوں کی رجسٹریشن کرنے میں مصروف ہے اور ہر خواہشمند شخص کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقررہ فی روز کے کوٹا کے حساب سے بینک یاتریوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنا رہی ہے اور ایسا بھیڑ سے بچنے کے لئے کیا جارہا ہے تاہم سبھی یاتیوں کی رجسٹریشن وقت پر یقینی بنائی جائے گی۔ ۵۶ روز تک جاری رہنے والی یہ یاترا ۲۲ اگست کو رکھشا بندھن کے روز اختتام پزیر ہوگی۔


یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام سکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں اور پورے یاترا روٹ پر حفاظت کے معقول انتظامت کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ برس کورونا وبا کی وجہ سے یاترا کو رد کردیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی دوسری لہر کے چلتے سرکار نے یاترا کو انجام دینے کا چلینج قبول کیا ہے اور اسکے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 02, 2021 09:33 PM IST