உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر میں اعلی پولیس افسر ایچ کے لوہیا کی مشتبہ حالت میں لاش دستیاب، قتل کیے جانے کا شبہ

    ’’جائے وقوعہ کی پہلی جانچ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مشتبہ قتل کیس ہے۔‘‘

    ’’جائے وقوعہ کی پہلی جانچ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مشتبہ قتل کیس ہے۔‘‘

    نیوز 18 ڈاٹ کام کے مطابق لوہیا ایک آئی پی ایس افسر ہیں۔ ان کا گلا کٹا ہوا پایا گیا اور پھر ان کی لاش کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔ لاش کو جموں کے ایک سرکاری اسپتال میں لایا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Jammu | Hyderabad | Lucknow | Karnataka
    • Share this:
      نیوز 18 ڈاٹ کام کے مطابق جموں و کشمیر کے ڈی جی جیل خانہ جات ایچ کے لوہیا (HK Lohia) پیر کی دیر رات جموں کے ادے والا علاقے میں ایک گھر میں مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے۔ پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے کیونکہ ان کا گھریلو ملازم اس وقت مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

      لوہیا ایک آئی پی ایس افسر ہیں۔ ان کا گلا کٹا ہوا پایا گیا اور پھر ان کی لاش کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔ لاش کو جموں کے ایک سرکاری اسپتال میں لایا گیا ہے۔ اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے مطابق جائے وقوعہ کی پہلی جانچ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مشتبہ قتل کیس ہے۔ گھریلو ملازمہ مفرور ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      پولیس کے مطابق اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ فرانزک ٹیمیں اور کرائم ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔ لوہیا کو 3 اگست 2022 کو جموں و کشمیر کے محکمہ جیل خانہ جات کا ڈی جی پی مقرر کیا گیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: