عدالتوں میں جلد انصاف کی فراہمی کو لیکر عدلیہ فکر مند، عدلیہ کے ڈھانچے کو مستحکم بنانے پر زور، جسٹس علی محمد ماگرے کا بیان
چیف جسٹس نے کولگام کا مفصل دورہ کیا انہوں نے یہاں کے کورٹ میں ججوں اور بار ممبران کے ساتھ ملاقات کی جبکہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے منزگام ، وٹو اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔
چیف جسٹس نے کولگام کا مفصل دورہ کیا انہوں نے یہاں کے کورٹ میں ججوں اور بار ممبران کے ساتھ ملاقات کی جبکہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے منزگام ، وٹو اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔
کولگام : ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس علی محمد ماگرے نے کہا ہے کہ عدالتوں میں جلد انصاف کی فراہمی کو لیکر عدلیہ کافی فکرمند ہے جبکہ انفراسٹکچر اور دیگر کاموں پر بھی کافی زور دیا جا رہا ہے تاکہ عدلیہ کا کام احسن طریقے پر جاری رہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو نشے کی لت سے باز آنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت پر قابو پانے کی ضرورت ہے اور نواجون قوم کا مستقبل ہے ان کا رول اہم ہے۔ چیف جسٹس نے کولگام کا مفصل دورہ کیا انہوں نے یہاں کے کورٹ میں ججوں اور بار ممبران کے ساتھ ملاقات کی جبکہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے منزگام ، وٹو اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔ 3روزہ اسپورٹس فیسٹیول میں دیہی علاقوں کےنوجوانوں اور بچوں کو ایک پلیٹ فارم مہیاکرنے کی پہل
گورنمنٹ ہایر اسکنڈری اسکول منزگام اور وٹو میں تقاریب کا اہتمام عمل میں لایا گیا ، اس موقعہ پر ڈی سی کولگام ، ایس ایس پی اور عدلیہ سے وابستہ جج ، وکلاء اور متعلقہ آفیسران موجود تھے ، بارممبران نے چیف جسٹس کی آمد کو خوش آیندہ قدم قرار دیا۔ کولگام بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ محمد امین پڈر نے چیف جسٹس کے دورہ کولگام کو اہم قرار دیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔