உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر وادی کے دیگر مقامات پر بھی سنیما ہال قائم کرنے کی ضرورت: کانگریس لیڈر

      سنیما ہالوں کا تین دہائیوں کے بعد دوبارہ کشمیر میں کھلنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کشمیر کے حالات بدل رہے ہیں اور جموں و کشمیر پھر ایک بار امن و امان کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

    سنیما ہالوں کا تین دہائیوں کے بعد دوبارہ کشمیر میں کھلنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کشمیر کے حالات بدل رہے ہیں اور جموں و کشمیر پھر ایک بار امن و امان کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

    سنیما ہالوں کا تین دہائیوں کے بعد دوبارہ کشمیر میں کھلنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کشمیر کے حالات بدل رہے ہیں اور جموں و کشمیر پھر ایک بار امن و امان کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      جموں: سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کرن سنگھ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔ کشمیر میں سنیما ہالوں کے چالو ہونے کو نارمل حالات کی بحالی سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنیما ہالوں کا تین دہائیوں کے بعد دوبارہ کشمیر میں کھلنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کشمیر کے حالات بدل رہے ہیں اور جموں و کشمیر پھر ایک بار امن و امان کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کے لئے تفریح کا مرکز بننے والے سنیما ہال معمول کے حالات بحال کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوں گے۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ کشمیر وادی کے دیگر مقامات پر بھی ایسے سنیما ہال قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں نوجوانوں کے لئے تفریح کے علاوہ دیگر کھیل کود اور باقی سرگرمیوں کو پورا انتظام ہو تاکہ نوجوان مثبت راستے پر گامزن ہوکر اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکیں۔

      انہوں نے کہا کہ وادی کے حالات کو پر امن بنانے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ اور اسکے لئے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے۔۔ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا وہ خوش ہیں کہ سرینگر کا تاریخی ڈل جھیل آج صاف و پاک دکھائی دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی زندگی میں ڈل جھیل کو اتنا صاف نہیں دیکھا ہے۔ مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائیش پر عام تعطیل کے اعلان کو ایک خوش آئیند قدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔

       

      سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال دماغی صحت کیلئے 'سلو پوائزن' ہے، تحقیق میں بڑا انکشاف

      کمپنی دے رہی ہے Mental Health ٹھیک رکھنے کیلئے 11دن کی چھٹی، تفصیل یہاں جانئے

      انہوں نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ کو کبھی اپنا حق نہیں ملا جنہوں نے اصلاحات کاسلسلہ شروع کیا اور سب کے لئے سکول کالج بنائے تاہم ان کی ان خدمات کا اب اعتراف کیا جارہا ہے۔ کانگریس کو ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی قراردیتے ہوئے ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ وہ اسوقت پارٹی میں سرگرم نہیں ہیں اور سال دو ہزار چوبیس میں آنے والے انتخابات میں کانگریس کی امیدوں کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: