உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     کشمیر میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کی بڑی کارروائی، نشہ آور ادویات کی بڑی کھیپ ضبط

     کشمیر میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کی بڑی کارروائی، نشہ آور ادویات کی بڑی کھیپ ضبط

     کشمیر میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کی بڑی کارروائی، نشہ آور ادویات کی بڑی کھیپ ضبط

    سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹاسک فورس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مُبشر رسول نے بتایا کہ ایک اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے سونا مرگ میں دو ٹرکوں سے 800 کلوگرام پوپی سٹرا برآمد کیا گیا اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    سری نگر: اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس جموں وکشمیر نے ایک بڑی کارروائی میں نشہ آور ادویات کی ابھی تک کی سب سے بڑی کھیپ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹاسک فورس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مُبشر رسول نے بتایا کہ ایک اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے سونا مرگ میں دو ٹرکوں سے 800 کلوگرام پوپی سٹرا برآمد کیا گیا اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ یہاں سے ایک ٹرک لہیہ کی طرف روانہ ہوچکا تھا۔ ٹاسک فورس نے پولیس کی مدد سے تیسری ٹرک کو لہیہ میں روکا اور تلاشی  کے دوران  200 کلو پوپی سٹرا اس ٹرک سے بھی برآمد کیا۔ اس ٹرک کا ڈرائیور  بھی ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے میں گرفتار کئے گئے تین ڈرائیوروں کی پہچان ویریندر کمار، مہندرپال اور امندیپ تینوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔ ٹاسک فورس  کے مطابق یہ پوپی سٹرا کشمیر سے لہیہ لداخ پہنچائی جارہی تھی۔ ڈی وائی ایس پی مُبشر رسول نے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

     اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس جموں وکشمیر نے ایک بڑی کارروائی میں نشہ آور ادویات کی ابھی تک کی سب سے بڑی کھیپ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس جموں وکشمیر نے ایک بڑی کارروائی میں نشہ آور ادویات کی ابھی تک کی سب سے بڑی کھیپ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


    پریس کانفرنس کے دوران جب اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کے افسران سے جب ہوچھا گیا کہ آئے دن نشہ آور ادویات کی ضبطی اور ڈرگ اسمگلروں کی گرفتاریوں کے باوجود کشمیر میں نشہ آور ادویات کی خرید و فروخت کم کیوں نہیں ہورہی ہے تو انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں پورے سماج کو تعاون دینے کی ضرورت ہئے۔واضح رہئے کہ کشمیر میں نشہ کی لت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو نگل رہی ہے اور پولیس یہ بھی دعوٰی  کرتی آئی ہئے کہ نشہ آور ادویات کی خرید و فروخت سے حاصل رقومات کو دہشت گرد گروپوں کو فنڈ کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں نارکو ٹیرارزم کے دو بڑے معاملوں پر کاروائی جاری ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: