Jammu Kashmir News: جموں و کشمیر پولیس نے بین الاقوامی سرحد کے قریب ٹوف گاؤں میں پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے ڈرون میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق 24 فروری 2022 کو ارنیا پولیس اسٹیشن میں پاکستان ڈرونز کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کے حوالے سے ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس میں جموں کے ایک شخص کو ملزم بنایا گیا تھا۔ پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ ایک پاکستانی قیدی/ہینڈلر، محمد علی حسین عرف قاسم نے پاکستان کی جانب سے ڈرون کو مار گرانے میں اہم کردار ادا نبھاتا ہے اور وہ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) اور البدر کا اہم آپرٹر ہے۔ اس کے بعد اسے جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا اور بعد میں پولیس نے اسے ریمانڈ پر لیا۔
مسلسل پوچھ گچھ کے بعد پاکستانی دہشت گرد نے بالآخر اعتراف کیا کہ ارنیا گاؤں میں پاکستانی جانب سے اسلحہ اور گولہ بارود گرانے میں اس کا اہم کردار تھا۔ پولیس نے ارنیا گاؤں میں اس کے بتائے ہوئے مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ اگرچہ ان کے ذریعہ بتائے گئے پہلے مقام پر کوئی ہتھیار نہیں ملا ہے لیکن بین الاقوامی سرحد کے قریب پھلیان منڈل کے ٹوف گاؤں کے قریب اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ جب ڈرون سے گرے ایک پیکٹ کو کھولا جا رہا تھا کہ ملزم نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا اور اس کی سروس رائفل چھین لی۔ اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی اور بھاگنے کی کوشش کی۔
jammu and kashmir: غلام نبی آزاد ان ناراض ہونے کی 1نہیں 5 وجوہات ہیں، جانئے اصل کہانیشوپیاں میں گرینیڈ حملہ، جوابی کارروائی کے بعد بھاگے دہشت گرد، ہتھیار و گولہ بارود برآمدجوابی کارروائی میں ملزم زخمی ہوگیا۔ اسے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے لیکن دہشت گرد علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ یہاں ڈرون سے بھیجے گئے پیکٹ کو کھولنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد اس سے ایک اے کے 47 رائفل، میگزین، 40 اے کے راؤنڈ، ایک سٹار پستول، پستول راؤنڈ اور چائنیز گرینیڈ برآمد ہوا۔ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔