ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر کے بارہمولہ پٹن کے نہالپورہ میں انسانیت شرمسار، زمین تنازعے میں بھائی نے بھائی کا کیا قتل

شمالی کشمیر کے بارہمولہ پٹن کے نہالپورہ میں انسانیت شرمسار ہوئی ہے۔

  • Share this:
کشمیر کے بارہمولہ پٹن کے نہالپورہ میں انسانیت شرمسار، زمین تنازعے میں بھائی نے بھائی کا کیا قتل
شمالی کشمیر کے بارہمولہ پٹن کے نہالپورہ میں انسانیت شرمسار ہوئی ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ پٹن کے نہالپورہ میں انسانیت شرمسار ہوئی ہے۔ وراثت اور جائیداد کے تنازعات پر خونی رشتے سفید ہونے لگے،کہیں بھائی بھائی کا قاتل تو کہیں بیٹا والدین کا قاتل۔ کچھ ایسا ہی ایک واقعہ نہالپورہ پٹن میں پیش آیا جہاں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ آپسی زمین تنازعہ میں بھائی نے مبینہ طور پر اپنے ہی بھائی کو ابدی نیند سلا دیا۔


اطلاعات کے مطابق چند روز پہلے نہالپورہ پٹن میں دو  بھائیوں کے درمیان  وراثتی اراضی پر تنازعہ ہوا ۔ معاملہ اتنا بگڑا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ اہل خانہ بھی آمنے سامنے آگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہاتھا پائی میں ایک بھائی نے طیش میں آکر  اپنے  ہی بھائی پر ایسی کاری ضرب لگائی جس سے وہ ابدی نیند سو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھگڑ ے کے دوران بشیر احمد پہلے  زخمی ہوکر خون میں لت پت ہو گئےتھے ۔زخمی حالت میں انہیں اسی روز پٹن اسپتال پہنچایا گیا جہاں  سے انہیں مزید علاج ومعالجہ کے لئے سرینگر کے ایس ایم ایچ اسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں  آج ان کی موت واقع ہو گئی۔


سرینگر سے لاش کو آج ضابطے کی کارروائی کے لیے  سب ڈسٹرکٹ اسپتال پٹن لایا گیا جہاں  ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اس دوران تحصیلدار پٹن اور ایس ڈی پی او پٹن موجود تھے ۔ ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی نے بتایا کہ اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا اور مزید تحقیقات  شروع کی گئی ہے ۔  ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ان کے آبائی گاؤں میں پہنچایا گیا اور پھر پولیس کی نگرانی میں تجہیز و تکفین کی گئی۔ مقتول کی شناخت بشیر احمد ولد عبدالرحمنٰ یتو کے نام سے ہوئی ہے۔


 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 28, 2020 08:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading