Kashmir: اونتی پورہ میں انکاونٹرشروع، اداکارہ امرین بھٹ کے قتل میں ملوث دو دہشت گردوں کو پولیس نے گھیرا
امرین بھٹ کا بڈگام میں قتل کردیا گیا تھا ۔
Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں انکاونٹر شروع ہوگیا ہے ۔ اس دوران اداکارہ امرین بھٹ کے قتل میں ملوث دو دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا ہے ۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ ہے ۔
اونتی پورہ : جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں انکاونٹر شروع ہوگیا ہے ۔ اس دوران اداکارہ امرین بھٹ کے قتل میں ملوث دو دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا ہے ۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ ہے ۔ بتادیں کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے گولی مار کر اداکارہ امرین بھٹ کا قتل کردیا تھا ۔ اس واقعہ میں امرین بھٹ کے کمسن بھتیجے کو بھی زخمی کردیا تھا ۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اونتی پورہ کے Aganhanzipora علاقہ میں انکاونٹر شروع ہوگیا ہے ۔ وہیں اپنے دوسرے ٹویٹ میں پولیس نے بتایا کہ اداکارہ امرین بھٹ کے دونوں قاتلوں کو اونتی پورہ میں گھیر لیا گیا ہے ۔
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) May 26, 2022
واضح رہے کہ کشمیر میں ٹارگٹ کلینگس کا سلسلہ کئی مہینے سے جاری ہے اور دو روز قبل ہی سرینگر کے صورہ آنچار علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا اور اس حملہ میں اُس کی کمسن بچی زخمی ہوگئی تھی۔ پچھلے کچھ عرصہ سے حالانکہ سیکورٹی فوسیز بھی تیزی سے ملی ٹینٹوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتی رہی ہیں لیکن ملی ٹینٹوں کی طرف سے ٹارگٹ کلینگ جاری ہے۔
انٹلی جنس اداروں کو خبر ملی ہے کہ بڑے ہتھیاروں کی بجائے اب کشمیر میں پستول بڑی تعداد میں لائے گئے ہیں، جس کا ثبوت تب ملا جب پولیس نے بارہمولہ اور سرینگر میں دو الگ الگ چھاپوں کے دوران پنتیس کے قریب پستول او جی ڈبلیوز سے بر آمد کئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔