உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: کلگام میں تصادم جاری، فوج اور پولیس نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا

    کشمیر کے کلگام میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔ فائل فوٹو

    کشمیر کے کلگام میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔ فائل فوٹو

    جموں وکشمیر پولیس (Jammu Kashmir Police) نے کہا ہے کہ منگل کو کلگام (Kulgam Encounter) کے اہواٹو علاقے میں چل رہی دہشت گردانہ مخالف مہم میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر پولیس (Jammu Kashmir Police) نے کہا ہے کہ منگل کو کلگام (Kulgam Encounter) کے اہواٹو علاقے میں چل رہی دہشت گردانہ مخالف مہم میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے گھیرا بندی اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔ جیسے ہی سیکورٹی اہلکار کی ٹیم مشتبہ مقام کی طرف بڑھی، چھپے ہوئے دہشت گردوں نے گولی باری شروع کردی، جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔

      کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ ابھی بھی پولیس اور سیکورٹی اہلکار موقع پر ہیں اور وہ آگے کی تفصیل کا انتظار ہے۔ ابھی مارے گئے دہشت گرد کی پہچان نہیں ہو پائی ہے۔ اس سے پہلے پیر کے روز کلگام کے بٹپورہ علاقے میں پاکستانی جیش محمد کا مشتبہ دہشت گرد ابو ہریرہ مارا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: