உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر بدل رہا ہے ، تعمیر ترقی کا نیا دور شروع ہوریا ہے : منوج سنہا

    کشمیر بدل رہا ہے ، تعمیر ترقی کا نیا دور شروع ہوریا ہے : منوج سنہا

    کشمیر بدل رہا ہے ، تعمیر ترقی کا نیا دور شروع ہوریا ہے : منوج سنہا

    جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا کہنا ہے کشمیر اب بدل رہا ہے اور تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوریا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات میں بہتر انفراسٹرکچر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا کہنا ہے کشمیر اب بدل رہا ہے اور تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوریا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات میں بہتر انفراسٹرکچر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ بیرونی ریاست کے سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کشمیر کا رخ کررہی ہے ، جس سے مقامی لوگوں کا روز گار بھی بڑھ رہا ہے۔ منوج سنہا نے آج مشہور سیاحتی مقام وادی بنگس میں دو روزہ بنگس میلے کا افتتاح کیا ۔ میلے میں گجر بکروال اور پہاڑی طبقہ سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

    میلے کا اہتمام فوج کے اکیس آرآر ہندوارہ نے کیا تھا ۔ میلے میں فوج ، پولس ، اسکولی بچے اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ میلے میں بچوں نے رنگا رنگ پرگرام پیش کئے اور حاضرین کو محظوظ کیا۔ منوج سنہا کا کہنا تھا کہ وادی بنگس کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقامات میں شمار ہے ، لکین اب اس وادی بنگس کو دلکش بنانے کیلئے انفراسٹرکچر کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ تاکہ بیرونی ریاست کے سیاحوں کیلئے وادی بنگس کو دلکش بنایا جاسکے اور اس علاقہ میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوسکیں ۔

    افتتاحی تقریب میں فوج کے جنرل افسر ناردرن کمانڈر وائی کے جوشی ، پندرھویں کور کے کمانڈر ڈی پی پانڈے ، پولس چیف کشمیر ، ڈویزنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین ، ایس ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکراورتی اور ایس پی ہندوارہ موجود تھے ۔

    ایل جی منوج سنہا نے بہترین کاکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ لوگوں نے فوج اور ایل جی انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی انتظامیہ کو چاہئے کہ وادی بنگس میں سیاحتی سرگرمیاں شروع کرے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: