عالمی سیاحت کی نئی تصویر کھینچنے کیلئے کشمیر تیار،22 مئی کو سرینگر میں سیاحتی نمائندوں کی میٹنگ

عالمی سیاحت کی نئی تصویر کھینچنے کیلئے کشمیر تیار،22 مئی کو سرینگر میں سیاحتی نمائندوں کی میٹنگ

عالمی سیاحت کی نئی تصویر کھینچنے کیلئے کشمیر تیار،22 مئی کو سرینگر میں سیاحتی نمائندوں کی میٹنگ

جی ٹوئنٹی کانفرنس سے پہلے ہفتہ کو سرینگر کے جبروان پارک میں ہاٹ ایئر بلون رائیڈ اور ٹریکنگ مہم کی شروعات کی گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    کبھی دہشت گردی کا مرکز رہا کشمیر اب عالمی سیاحت کی نئی تصویر کھینچنے کے لیے تیار ہے۔ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت تین روزہ دوسری ٹورازم ورکنگ گروپ گلوبل (ٹی ڈبلیو جی) کی میٹنگ 22 سے 24 مئی تک سرینگر میں ہونے جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کشمیر میں ایک نئے مثبت مرحلے کا آغاز ہوگا۔

    مرکز جموں و کشمیر G-20 جیسے عالمی پروگرام کی میزبانی گزشتہ 70 سالوں میں پہلی بار کر رہا ہے۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی نمائندوں کی موجودگی سے لوگ پرجوش ہیں اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ یہ تقریب نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک سیاحتی مقام کے طور پر جموں و کشمیر کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک تاریخی قدم کی نشاندہی کرے گی۔ جموں و کشمیر کے عام عوام بشمول طلباء مرکزی اجلاس سے قبل مختلف پروگراموں میں بڑے پیمانے پر حصہ لے رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ہاٹ ایئر بلون رائیڈ کا ہوا آغاز

    جی ٹوئنٹی کانفرنس سے پہلے ہفتہ کو سرینگر کے جبروان پارک میں ہاٹ ایئر بلون رائیڈ اور ٹریکنگ مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ ٹورازم سکریٹری سید عابد رشید شاہ نے کا افتتاح کیا۔ ہاٹ ایئر بلون رائیڈ سے سیاح وادی کی خوبصوری کا آسمان سے نظارہ کرسکیں گے۔ یہ سیاحوں کے لیے بے حد انوکھا تجربہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    جموں کشمیر: کیسری ہل میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، ڈرون کی مدد سے چپہ چپہ کی تلاشی

    7.5 کروڑ سے بدل دیا گیا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر

    کانفرنس کے مرکزی مقام ڈل جھیل کے کنارے واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں 7.5 کروڑ روپے کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار کیا گیا ہے۔ زائرین کا استقبال جگہ جگہ قومی پرچم کے سبز، سفید اور نارنجی رنگوں میں روشن لیمپ پوسٹ سے کیا جائے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: