உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کو پھر بڑا جھٹکا، او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل نہیں

    پاکستان کو پھر بڑا جھٹکا، او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل نہیں

    پاکستان کو پھر بڑا جھٹکا، او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل نہیں

    نائیجریا کے دارالحکومت نیامے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل نہیں ہے، جبکہ حکومت پاکستان اس پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھائے جانے کی امید کر رہی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسلام آباد: نائیجریا کے دارالحکومت نیامے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل نہیں ہے، جبکہ حکومت پاکستان اس پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھائے جانے کی امید کر رہی ہے۔ روزنامہ اخبار 'ڈان' کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اعلان کردہ ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
      او آئی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں فلسطینی تشدد کے خلاف جنگ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی، اسلامو فوبیا، مذہبی منافرت، غیر رکن ممالک میں مسلم اقلیتوں اور برادریوں کی حالت، بین الاقوامی عدالت انصاف میں روہنگیا معاملے کے لئے گرانٹ کا حصول اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ لیکن مسئلہ کشمیر ان کی فہرست میں شامل نہیں ہے اور نہ ہی اس کا ذکر کیا گیا ہے۔


      نائیجریا کے دارالحکومت نیامے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل نہیں ہے، جبکہ حکومت پاکستان اس پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھائے جانے کی امید کر رہی ہے۔
      نائیجریا کے دارالحکومت نیامے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل نہیں ہے، جبکہ حکومت پاکستان اس پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھائے جانے کی امید کر رہی ہے۔


      نیامےمیں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں سیاسی، انسانی، معاشی، معاشرتی وثقافتی اور سائنس وٹکنالوجی کے موضوعات، میڈیا اور او آئی سی- 2025 کے ایکشن پلان کے نفاذ میں پیشرفت سے متعلق دیگر امور شامل ہیں۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس میں پاکستان مسئلہ کشمیر کو اٹھانا چاہتا ہے۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: