ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر کے ستارے : خواجہ شجاعت حسین نغمہ سرائی اور ادراک بدرنی موسیقی کا ساز، رباب اور سارنگی بجانے میں ماہر

خواجہ شجاعت نغمہ سرائی اور ادراک بدرنی رباب اور سارنگی بجانے کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔

  • Share this:
کشمیر کے ستارے : خواجہ شجاعت حسین نغمہ سرائی اور ادراک بدرنی موسیقی کا ساز، رباب اور سارنگی بجانے میں ماہر
خواجہ شجاعت حسین نغمہ سرائی اور ادراک بدرنی موسیقی کا ساز، رباب اور سارنگی بجانے میں ماہر

نیوز 18 اردو وادی کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بہتر پلیٹ فارہم فراہم کرنے کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ شو  کے ذریعے انہیں دنیا کے سامنے روبرو کرارہا ہے۔ ان ہی ستاروں میں بابا پورہ ماگام کے خواجہ شجاعت حسین اور بدرن ماگام سے تعلق رکھنے ادراک بدرنی نغمہ سرائی، موسیقی،رباب اور  سارنگی  کی دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ خواجہ شجاعت حسین  نغمہ سرائی اور ادراک بدرنی موسیقی کا ساز،رباب اور سارنگی  بجانے کی دنیا سنوار رہے ہیں ۔دونوں کو بچپن سے ہی موسیقی،رباب اور سارنگی بجانے کا بے حد شوق تھا۔


خواجہ شجاعت نغمہ سرائی اور ادراک بدرنی رباب اور  سارنگی بجانے کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ شجاعت اپنی سریلی اور جادوئی آواز سے اور ادراک اپنی ہاتھوں کی انگلیوں کے جادوئی کمال سے بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔ دونوں طالب علم ہیں ۔پڑھائی کے ساتھ ساتھ موسیقی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ خواجہ شجاعت حسین کشمیری ،اردو،ہندی اور پنجابی زبان میں خوب نغمہ گارہے ہیں ۔شجاعت  پنجابی زبان میں بھی خوب    سریلی آواز میں نغمے  گارہے ہیں۔ ان کی آواز دل کو چھو لیتی ہے ۔ ادراک بدرنی بھی اپنی انگلیوں کا جادو بکھیر رہے ہیں۔ یہ کسی بھی نغمہ کا ساز دے سکتے ہیں ۔ادراک نے اپنے خرچے سے موسیقی بجانے  کے تمام سازو سامان اپنے گھر میں دستیاب  رکھے ہیں۔


نیوز18 اردوکو ادراک بدرنی نے بتایا کہ میوزک سے انہیں بچپن سے ہی کافی شوق تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو بھی موسیقی میں سازو سامان استعمال کیا جاتا ہے وہ انہوں نے اپنے گھر میں دستیاب رکھے ہیں۔ ادراک نے کہا کہ نیوز 18 اردو کی جانب سے شروع کئے جانے والےٹیلینٹ ہنٹ شو سے وادی کشمیرکے نوجوانوں کو بے حد فائدہ ملے گا۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ کشمیر میں جو بھی چھپی صلاحیتیں موجود ہیں وہ دنیا کے سامنے آسکتی ہیں ۔وہیں خواجہ شجاعت نے بھی نیوز 18 اردو کوبتایا کہ نیوز18 اردو کی بدولت کشمیر کا ٹیلنٹ سامنے آسکتا ہے۔ انہوں نے کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ جس کسی  کے بھی  اندر جو بھی صلاحیت موجود ہے وہ سامنے لاکر ان صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔


 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 10, 2020 08:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading