J&K News: محبوبہ مفتی نے ایل جی کو سوریہ مندر میں پوجا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، کہی یہ بات
J&K News: محبوبہ مفتی نے ایل جی کو سوریہ مندر میں پوجا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، کہی یہ بات
Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر یوٹی کے ایل جی منوج سنہا کو آثار قدیمہ کی سائٹ پر پوجا کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
پلوامہ : جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر یوٹی کے ایل جی منوج سنہا کو آثار قدیمہ کی سائٹ پر پوجا کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پلوامہ دورے کے دوران میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر جہاں صدیوں سے مذہبی رواداری اور ہندومسلم سکھ بھائی چارے کے لیے مشہور ہے ۔ وہیں جموں و کشمیر کا قانونی سرپرست سربراہ اس جگہ پر پوجا کرتا ہے جوکہ آثار قدیمہ ہے اور محفوظ ہے ۔ ایل جی کی پوجاکرنے سے قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔
یاد رہے اننت ناگ کے مٹن علاقے میں حال ہی میں سوریہ مندر آثار قدیمہ میں ہورہی پوجا میں ایل جی منوج سنہا نے شرکت کرکے پوجا کی تھی ۔ جس پر محکمہ آثار قدیمہ نے بھی خلاف ورزی کرنے پر ایل جی کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر آئین کے تحت سبھی مذاہب کے لوگوں کا ہے ۔ انہیں چاہئے کہ وہ سکیولرزم کے حوالے سے کام کریں نہ کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو بانٹے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے کئی افراد معمولی جرائم کے لیے بیرونی ریاستوں کے جیلوں میں بند ہیں ، جس پر نظرثانی کی ضرورت ہے ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے ہمراہ غلام نبی ہانجورہ اور نعیم اختر کے اعلاوہ دیگر لیڈراں بھی موجود تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔