اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Kashmir News: پولو ویو سرینگر میں اندور اسپورٹس ہال میں یوگا کی سرگرمیاں

    Youtube Video

    ان کھلاڑیوں میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے جب سے 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منایا جارہا ہے یوگ نے نہ صرف لڑکوں میں بلکہ لڑکیوں میں بھی مقبولیت حاصل کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      یوگا آسنوں کو کھیل کا درجہ ملنے کے بعد کشمیری نوجوان بالخصوص لڑکیاں اس کھیل میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ فٹنس کے علاوہ، یہ کھیل ان لڑکیوں کو کیریئر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یوگ کےماہرین کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کا جسم لڑکوں کے مقابلے زیادہ لچکدار ہوتا ہے یہی وجہ ہیکہ انھیں یوگ میں لڑکوں پربرتری حاصل ہے۔
      پولو ویو سرینگر میں انڈور اسپورٹس ہال ان دنوں یوگا سرگرمیوں سے بھرا ہوا ہے کیونکہ سینکڑوں بچے وادی کے یوگا ایکسپرٹ کوچز سے یوگ سیکھ رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے جب سے 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منایا جارہا ہے یوگ نے نہ صرف لڑکوں میں بلکہ لڑکیوں میں بھی مقبولیت حاصل کی ہے۔
      تربیت حاصل کرنے والوں میں 80 فیصدسے زیادہ لڑکیاں ہیں اور بہت سی لڑکیوں نے قومی یوگا ایونٹس میں بھی حصہ لیا ہے۔ اس کی مقبولیت کو محسوس کرتے ہوئے، حکومت ہند نے یوگا آسنس کو پورے ملک میں کھیل کا درجہ دے دیا ہے۔

      سرخ لال جوڑے میں سج سنور کرRani Chatterjeeبنیں دلہن، تو لوگوں نے پوچھے شادی کو لیکر سوال

      Relationship میں آپ بھی ہو رہے ہیں Anxiety کا شکار؟ ان 6علامات سے کریں پہچان

      وادی کشمیر میں لڑکیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی میدان میں لڑکوں سے کم نہیں ہیں۔ تجمل، بلقیس، سعدیہ طارق اور انشا جیسے ناموں نے کھیلوں کی مختلف کیٹیگریز میں اپنے آپ کو دوسری لڑکیوں کے لیے ایک مثال کے طورپرپیش کیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: