உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: شہریوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوئے دہشت گرد، سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرا علاقہ

    جموں وکشمیر: شہریوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوئے دہشت گرد

    جموں وکشمیر: شہریوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوئے دہشت گرد

    جنوبی کشمیر (kashmir) کے شوپیاں ضلع کے پنڈوسن میں دہشت گردوں (Terrorist Attack) نے شہریوں پر فائرنگ کی اور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب رہے۔ زخمیوں کا علاج سری نگر (Sri Nagar) میں کرایا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جنوبی کشمیر (kashmir) کے شوپیاں ضلع کے پنڈوسن میں دہشت گردوں (Terrorist Attack) نے شہریوں پر فائرنگ کی اور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب رہے۔ زخمیوں کا علاج سری نگر (Sri Nagar) میں کرایا جا رہا ہے۔ وہیں پورے علاقے کی گھیرا بندی کرکے پولیس اور فوج کے جوانوں نے تلاشی مہم چلائی ہوئی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ گاوں میں دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پر گھیرا بندی کی گئی تھی۔ اس درمیان دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک جوان سمیت تین زخمی ہوگئے ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ نکلے ہیں، لیکن انہیں گھیرنے کے لئے تیز سرچ مہم چلائی گئی ہے۔ یہ تصادم پیر کے روز شام کو شروع ہوئی تھی۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ عام شہریوں کی سیکورٹی کو ترجیحات دیتے ہوئے فوج اور پولیس کے جوانوں نے انہیں سب سے پہلے محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ علاقے کو خالی کراتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کا جواب دیا جا رہا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      وہیں دہشت گردوں نے الگ الگ سمت سے فائرنگ کی، جس سے ایک جوان سمیت تین شہری زخمی ہوئے ہیں، انہیں فوج کے ہیلی کاپٹر سے فوج کے 92 بیس اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ اندھیرا ہونے اور مقامی لوگوں کی سیکورٹی کی وجہ سے سیکورٹی اہلکار دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ نہیں کر پائے اور وہ اس بات کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

      اس سے پہلے پیر کے روز دوپہر کے ہیف شیرمال میں بھی دہشت گردوں کے ہونے کی اطلاع ملنے پر گھیرا بندی کی تھی، لیکن وہ سیکورٹی اہلکاروں کی گھیرا بندی توڑتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔ دونوں طرف سے تقریباً نصف گھنٹے تک فائرنگ ہوئی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: