ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

یو پی ایس سی امتحانات میں کپوارہ کے دو امیدوار کامیاب، پورے علاقے میں جشن کا ماحول

پنجوہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والی نادیہ بیگ نے بھی یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے ساتھ ہی پورے علاقے میں جشن کا ماحول ہے

  • Share this:
یو پی ایس سی امتحانات میں کپوارہ کے دو امیدوار کامیاب، پورے علاقے میں جشن کا ماحول
پنجوہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والی نادیہ بیگ نے بھی یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کرلی ہے

جموں کشمیر ۔ سال 2019 کے یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقد کئے گئے مسابقتی امتحانات یعنی یو پی ایس سی امتحانات کے نتائج سامنے ائے ہیں جس میں ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر سے بھی ایک درجن سے زائد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ وہیں، سرحدی علاقے کپوارہ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو امیدواروں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے  ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون امیدوار بھی شامل ہیں۔ پنجوہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والی نادیہ بیگ نے بھی یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے ساتھ ہی پورے علاقے میں جشن کا ماحول ہے اور ان کے لواحقین اور رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔


مذکورہ امیدوار کے والد اور والدہ دونوں پیشے سے استاد ہیں جبکہ اس کی دو بہنیں ایک سال قبل ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ اس موقع پر نادیہ نے نیوز ایٹین کےساتھ بات کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ابتدائی تعلیم آبائی علاقے میں ہی ہوئی ہے اور دسویں جماعت تک وہ ویلگام میں ایک مقامی اسکول میں تعلیم حاصل کرتی رہیں جبکہ اس کے بعد مقامی ہائی سیکنڈری میں ہی انہوں نے بارویں جماعت کا امتحان پاس کیا جس کے بعد گریجویشن جامعہ ملیہ اسلامیہ دلی میں مکمل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے یو پی ایس سی امتحانات میں قسمت آزمائی کی اور پہلی مرتبہ وہ پرلمنز میں ناکام ہوئیں جس کے بعد دوسری مرتبہ آج وہ یہ امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔


ترہگام کپوارہ کے آفتاب رسول ملک نے بھی یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان کے گھر میں بھی جنش کا ماحول ہے۔


نادیہ کا کہنا تھا کہ وہ کافی خوش ہیں اور وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے محنت ضروری ہے اور ایسے میں کسی بھی امتحان میں ناکامی کے بعد کامیابی کے لئے دوبارہ کوشش ضرور کرنی چاہئے کیونکہ دل ہار کر بیٹھ جانے سے  کسی کا بھلا نہیں ہوتا۔ دوسری طرف، ترہگام کپوارہ کے آفتاب رسول ملک نے بھی یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور ان کے گھر میں بھی جنش کا ماحول ہے۔ آفتاب کے والد ایک ریٹائیرڈ پولیس آفیسر رہے ہیں اور ان کی ماں ایک گھریلو عورت ہیں ، آفتاب کا کہنا تھا کہ انکی دلی خواہش تھی کہ وہ یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کریں اور اللہ نے آج ان کی اور ان کے والدین کی دعا قبول کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سولہ برس سے اپنے گھر سے باہر رہے اور انہوں نے والدین کی مدد سے اپنے اس موقع کو حاصل کر لیا۔آفتاب نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی نسل کے لئے میرا پیغام ہے کہ وہ نئے تقاضوں کے عین  مطابق خود کو بنائیں اور سخت محنت کریں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 05, 2020 12:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading