உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردوں کے ذریعے قتل کئے گئے کشمیری اداکارہ Amreen Bhat کے ساتھ اس وقت کیا ہوا تھا، بہنوئی نے سنایا سنسنی خیز واقعہ

    Youtube Video

    Kashmiri TV actress Amreen Bhat Murder Case: پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ لشکر طیبہ کے تین دہشت گردوں نے انجام دیا ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹی وی اداکارہ امرینہ کے قتل Amreena Bhat Murder کی مذمت کی ہے۔

    • Share this:
      Kashmiri TV actress Amreen Bhat Murder Case: جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں بدھ کی دیر  رات دہشت گردوں نے ایک کشمیری ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہیں اس واقعے میں مقتول اداکارہ کا بھتیجا بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ اسے آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں اے این آئی سے بات کرتے ہوئے مقتول ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کے بہنوئی زبیر احمد نے بتایا کہ دو لوگ امرین کے گھر آئے۔ اس کے بعد امرین کو شوٹنگ کے لیے باہر بلایا اور جیسے ہی وہ گھر سے باہر آئیں، انہوں نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ اس نے کسی کا کیا بگاڑا تھا؟

      پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ لشکر طیبہ  کے تین دہشت گردوں نے انجام دیا ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹی وی اداکارہ امرین کے قتل Amreen Bhat Murder کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے نظام کو تباہ کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ ساتھ ہی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ معصوم خواتین اور بچوں پر اس طرح حملہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔

      یہ بھی پڑھئے: Kupwara Encounter: لشکر طیبہ کے 3دہشت گرد ڈھیر، دراندازی کی کررہے تھےکوشش



      مزید پڑھیں:  Zojila Pass پر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گری گاڑی، 7سے8 لوگوں کی موت کی خبر

      انہوں نے کہا، 'میں امرین بھٹ پر مہلک دہشت گردانہ حملے سے صدمے میں ہوں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس حملے میں امرینہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور ان کا بھتیجا زخمی ہوگیا ہے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔'' امرین سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو تھیں۔ ملک میں ٹک ٹاک  TIKTOK پر پابندی سے پہلے وہ اس پلیٹ فارم پر اپنی ویڈیوز کے لیے کافی مشہور تھیں۔ ان کے فالوورس کی تعداد بھی بہت زیادہ تھی۔ امرین کو پسند کرنے والوں کو ان کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار رہتا تھا۔ ان دنوں وہ انسٹاگرام پر ریل بناتی  رہتی تھیں۔

      غور طلب ہے کہ آج عل الصبح جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے 3 دہشت گردوں Terrorists  killed کو مار گرایا ہے۔ یہ انکاؤنٹر گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تمام دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ کشمیر کے آئی جی وجے کمار نے کہا ہے کہ فی الحال دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو خاص اطلاع ملی تھیں۔ اسی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، بعد ازاں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

      Baramulla Encounter میں فوج نے 3 پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا، ایک جوان شہید

      انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وجے کمار نے کہا، 'تمام 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان تمام کا تعلق دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تھا۔ فی الحال مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ان تمام کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: