உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: کشمیری شخص نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر بنایا ورلڈ ریکارڈ

    J&K News: کشمیری شخص نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر بنایا ورلڈ ریکارڈ ۔ تصویر : lincolnbookofrecords/@basiitzargar via Twitter

    J&K News: کشمیری شخص نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر بنایا ورلڈ ریکارڈ ۔ تصویر : lincolnbookofrecords/@basiitzargar via Twitter

    Kashmiri man writes Quran on 500 meter long paper : کشمیر کے ایک شخص نے اپنی لگن سے انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اس نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Bandipore (Bandipora) | Srinagar
    • Share this:
      Quran on 500 meter long paper world record: دنیا میں لوگ جب انوکھا کارنامہ انجام دینے پر آتے ہیں تو ورلڈ ریکارڈ بناکر ہی مانتے ہیں ۔ جب انسان سچی عقیدت اور لگن سے کام کرتا ہے تب وہ کچھ بھی حاصل کرسکتا ہے ۔ کشمیر کے ایک شخص نے بھی اپنی لگن سے انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اس نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے کیس میں فاروق عبداللہ کے خلاف داخل کی چارج شیٹ


      رائزنگ کشمیر ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق گریز ویلی میں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں رہنے والے 27 سال کے مصطفی ابن جمیل نے یہ انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ انہوں نے سخت محنت سے اپنا اور اپنے ملک کا نام روش کرکے ایک ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مصطفی نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قران کریم کو لکھ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔


      کشمیر میں رہنے والے فوٹو جرنلسٹ باسط زرگر نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں مصطفیٰ کا ریکارڈ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مصطفیٰ کیلی گرافر ہیں اور انہوں نے یہ کام 7 ماہ میں مکمل کیا ہے۔ لنکن بک آف ریکارڈز نے ان کے کارنامہ کو عالمی ریکارڈ مانا ہے اور اس پر انہیں انعام بھی دیا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے : سری نگر کے تاریخی لال چوک کے گھنٹہ گھر پر لہرایا ترنگا


      ویب سائٹ کے مطابق مصطفیٰ نے 14.5 انچ چوڑے اور 500 میٹر لمبے کاغذ پر قرآن مجید لکھا ہے۔ یہی نہیں الجزیرہ کے ٹویٹر ویڈیو کے مطابق وہ روزانہ 18 گھنٹے تک کاغذ پر قرآن کریم لکھتا تھا۔ مصطفیٰ نے بتایا کہ اس نے اپنی ہینڈ رائٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے کیلی گرافی سیکھنی شروع کی۔ کیلی گرافی سیکھتے ہوئے وہ اپنے دستخط بناتے تھے اور آیات قرآنی لکھتے تھے۔ پھر انہوں نے سوچا کہ پورا قرآن کریم ہی لکھ دوں۔

      باسط کے ویڈیو پر لوگوں نے کمنٹس کرکے مصطفیٰ کو مبارکباد دی ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ لوگوں کو مصطفی کے بارے میں جاننا چاہئے کیونکہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ اسی دوران ایک شخص نے بتایا کہ چند ماہ قبل مصطفیٰ نے شینا زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: