جموں: بی جے پی پر ووٹ حاصل کرنے اور ’تقسیم کرنے والی سیاست‘ کو آگے بڑھانے کے لئے کشمیری پنڈتوں کی درد کو ہتھیار بنانے کا الزام لگاتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے اتوار کو کہا کہ کشمیری مسلمانوں (Kashmiri Muslims) کو اس بات کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی کہ ہندو برادران کی باعزت طریقے سے واپسی ہو۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے جڑے کچھ لوگ دہلی میں اسٹوڈیو میں بیٹھ کر اس طبقے (kashmiri Pandit) کا نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور لوگوں میں زہر گھولنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ وادی میں پنڈتوں اور مسلمانوں کے درمیان رضامندی والے نکات تک بات نہیں پہنچنے دے رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر عائد کیا بڑا الزاممحبوبہ مفتی نے یہاں اپنی پارٹی کے دفتر میں کہا، ’وہ (کشمیری پنڈت) اتنے لمبے وقت سے اپنے گھروں سے باہر ہیں اور لوٹنا چاہتے ہیں، لیکن سوال ہے کہ یہ کیسے ہو۔ بی جے پی نے جس طریقے سے اس موضوع کو اپنایا ہے، وہ دونوں طبقے (پنڈت اور مسلمانوں) کو ساتھ لانے کے بجائے ان کے درمیان اور تقسیم کرنے جیسا ہے‘۔ کشمیری پنڈتوں سمیت پانچ نمائندوں نے جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور وادی میں حال میں چنندہ طریقے سے کئے گئے قتل کے پیش نظر اپنی تشویش اور فکرمندی ان کے سامنے رکھیں۔
پنڈتوں کی نقل مکانی سے نقصان میں مسلمانمحبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیری مسلمان پنڈتوں کی نقل مکانی سے ‘نقصان‘ میں ہیں اورا نہیں ان کی واپسی یقینی بنانی ہے، ایسے میں لوگوں خاص طور پر نئی نسل پر یہ ذمہ داری آتی ہے کہ ایک دوسرے کے قریب آئیں اور 1990 میں دہشت گردی ابھرنے سے پہلے کے بھائی چارہ والے ماحول کو بنانے کے لئے کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔کشمیر میں آئی پی ایس افسر نے جیتا لوگوں کا دل، لوٹ کا شکار ہوئے 90 سال کے بزرگ کے گھر بھجوائے ایک لاکھ روپئےپی ڈی پی صدر نے کہا، ‘کشمیری پنڈتوں کو ایک سر میں اپنی بات رکھنے اور ان ذاتی مفادات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جو اس تقسیم کو مزید بڑھانے کے لئے زہر گھول رہے ہیں۔ شاید ہم (کشمیر کے مسلمانوں) کو ان کی باعزت طریقے سے واپسی کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کرنی پڑے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔