کشمیری پنڈت قتل کیس کو ملی اگلی تاریخ، بٹہ کراٹے کے خلاف کیس پر 10 مئی کو ہوگی سماعت
Kashmiri Pandit murder case: فاروق ڈار عرف بٹہ کراٹے پر کئی کشمیری پنڈتوں کو قتل کرنے کا الزام ہئے۔ اس سلسلے میں سالوں پہلے انکی گرفتاری کے وقت اُنکا ایک اقبالی بیان چلایا گیا تھا لیکن بعد میں انھوں نے کہا تھا کہ یہ بیان ان سے زبردستی کرکے لیا گیا تھا۔
Kashmiri Pandit murder case: فاروق ڈار عرف بٹہ کراٹے پر کئی کشمیری پنڈتوں کو قتل کرنے کا الزام ہئے۔ اس سلسلے میں سالوں پہلے انکی گرفتاری کے وقت اُنکا ایک اقبالی بیان چلایا گیا تھا لیکن بعد میں انھوں نے کہا تھا کہ یہ بیان ان سے زبردستی کرکے لیا گیا تھا۔
سرینگر: کشمیری پنڈتوں کے قتل معاملے میں فاروق ڈار المعروف بٹہ کراٹے کے خلاف کیس کی اگلی سماعت 10 مئی کو ہوگی۔ ضلع عدالت سرینگر میں آج کیس کی سماعت طے تھی اور کیس سیریل نمبر 11 پر فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے پاس لگا تھا لیکن جج دو دن کی چھٹی پر ہیں لہذا کیس کو اگلی تاریخ مل گئی۔ ملزم بٹہ کراٹے کا وکیل عدالت میں موجود تھے اور انھیں بتایا گیا کہ اب اگلی سماعت 10 مئی کو ہوگی۔ یہ کیس " مہاراج کرشن تکو بنام جے کے یونین ٹریٹری " 30 مارچ کو داخل کیا گیا تھا ۔
90 کی دہائی میں ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں قتل ہوئے ستیش تکو کے اہل خانہ نے انکے قتل کے 31 سال کے بعد عدالت کا رجوع کیا اور پولیس اور حکومت پر فاروق ڈار عرف بٹہ کراٹے پر درج معاملات میں چارج شیٹ اور رپورٹ داخل کرنے میں اتنی دیر لگا دی۔ 30 مارچ کو ستیش تکو کے اہل خانہ کی درخواست پر سرینگر ضلع عدالت میں سماعت ہوئی اور فریقین کو باقاعدہ نمائیندگی کے لئے 16 اپریل کی تاریخ دی گئی تھی لیکن آج اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوسکی۔
مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بٹہ کراٹے نے کیمرہ کے سامنے درجنوں کشمیری پنڈتوں کر قتل کرنے کا بیان دیا تھا جو ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا لیکن پھر بھی اس کے خلاف کوئی کاروائی یعنی سزا نہیں دی گئی ہے۔ بٹہ کراٹے نے اس بیان پر عدالت میں کیا تھا کہ اس سے یہ بیان زبردستی دلوایا گیا تھا۔ بٹہ کراٹے فی الحال ملٹنسی کے ایک اور کیس میں جیل میں ہیں۔ کشمیر فایلز نامی بالی ووڈ فلم آنے کے بعد 90 کی دہائی میں کئی کشمیری پنڈتوں کے قتل معاملات پر بحث چھڑنے کی وجہ سے اس کیس میں زیادہ دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔