உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: کشمیری پنڈت افسر پر دہشت گردوں نے کیا حملہ، تحصیلدار آفس میں گھس کر ماری گولی

    J&K News: کشمیری پنڈت افسر پر دہشت گردوں نے کیا حملہ، تحصیلدار آفس میں گھس کر ماری گولی ۔ تصویر : اے این آئی ٹویٹر۔

    J&K News: کشمیری پنڈت افسر پر دہشت گردوں نے کیا حملہ، تحصیلدار آفس میں گھس کر ماری گولی ۔ تصویر : اے این آئی ٹویٹر۔

    Jammu and Kashmir : واقعہ کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے ۔ فوج اور پولیس دہشت گردوں کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے ۔ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے فوج نے پورے علاقہ کو گھیر لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : جموں و کشمیر سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ یہاں بڈگام ضلع میں دہشت گردوں نے ایک کشمیری پنڈت پر حملہ کیا ہے ۔ بڈگام کے ریوینیو محکمہ کے آفس میں گھس کر دہشت گردوں نے راہل بھٹ نام کے افسر کو گولی مار دی ۔ راہل کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔ اس کو علاج کیلئے پاس کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اننت ناگ میں سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان انکاونٹر کے بعد چھائی خاموشی


      ذرائع کے مطابق راہل ، کشمیری پنڈت ہیں اور طویل عرصہ سے ریوینیو محکمہ میں کام کررہے تھے ۔ جمعرات کو دوپہر میں تحصیلدار دفتر میں کچھ دہشت گرد داخل ہوئے اور انہوں نے راہل بھٹ کو نشانہ بناتے ہوئے گولی ماردی ۔


      یہ بھی پڑھئے : یاسین ملک نے اپنے اوپر لگے الزامات کو صحیح مانا، 19 مئی کو سزا پر سماعت


      واقعہ کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے ۔ فوج اور پولیس دہشت گردوں کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے ۔ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے فوج نے پورے علاقہ کو گھیر لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

      بتادیں کہ پچھلے کچھ وقت سے وادی میں دہشت گرد افسران اور سرپنچ کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اب وہ کشمیری پنڈتوں کو اپنی گولی کا شکار بنا رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: