உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: 24 گھنٹے میں بدلا مکمل، کشمیری پنڈت راہل بھٹ کے قاتل دہشت گردوں کو فوج نے مار گرایا

    کشمیری پنڈت راہل بھٹ کے قاتل دہشت گردوں کو فوج نے مار گرایا

    کشمیری پنڈت راہل بھٹ کے قاتل دہشت گردوں کو فوج نے مار گرایا

    جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) کے باندی پورہ (Bandipora Encounter) میں جمعہ کے روز سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاونٹر میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جموں وکشمیر کے باندی پور (Bandipora Encounter) میں جمعہ کے روز سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاونٹر میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ ذرائع کے مطابق، فوج نے جن دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا، وہ بڈگام میں کشمیری پنڈت راہل بھٹ (Rahul Bhatt Murder) کے قتل میں شامل تھے۔ مارے گئے دونوں دہشت گرد پاکستانی ہیں، جن کی پہچان فیضل عرف سکندر اور ابو اکاسا کے طور پر ہوئی ہے۔

      جمعرات کو جموں وکشمیر کے بڈگام میں چادورا کے تحصیلدار آفس میں گھس کر دہشت گردوں نے راہل بھٹ کو گولی مار دی تھی۔ حادثہ کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔ راہل کو زخمی حالت میں سری نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران راہل بھٹ نے دم توڑ دیا تھا۔

      سیکورٹی اہلکاروں نے لوکیشن کا پتہ لگانے کے بعد چلائی مہم

      موصولہ اطلاعات کے مطابق، فیضل کا ساتھی حیدر 7 مئی کو انکاونٹر میں مارا گیا تھا۔ اس کے بعد فیضل بڈگام چلا گیا اور یہاں وہ اکاسا سے ملا۔ جمعرات کو دونوں نے تحصیل احاطے میں گھس کر راہل بھٹ کا قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوکر باندی پورہ چلے گئے۔ اس دوران سیکورٹی اہلکار انہیں ٹریک کر رہے تھے۔ جمعہ کو جیسے ہی ان کی لوکیشن کا پتہ چلا تو پولیس نے مہم چلائی اور تصادم میں دونوں دہشت گردوں کو مار گرایا۔



      خصوصی پیکیج کے تحت تعینات تھے راہل بھٹ

      آپ کو بتادیں کہ راہل بھٹ 35 سال کے تھے اور وہ تحصیلدار آفس میں مائیگرنٹ پنڈتوں کے روزگار کے لئے دیئے گئے خصوصی پیکیج کے تحت تعینات تھے۔ شام ساڑھے چار بجے دفتر میں کچھ دہشت گرد گھسے اور راہل بھٹ کوگولی مار دی، جس وقت آفس میں یہ حادثہ ہوا، اس وقت دفتر کے سبھی ملازم وہاں موجود تھے۔

      قتل کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل، بیوی کو سرکاری نوکری

      وہیں اب جموں وکشمیر حکومت نے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کے قتل کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے راہل بھٹ کی بیوی کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔ راہل بھٹ کی بیٹی کی پڑھائی کا پورا خرچ بھی حکومت ہی اٹھائے گی۔ اس سے پہلے جمعرات کو راہل بھٹ کے والد نے ان کے قتل کو ایک سازش قرار دیا تھا۔

      دو ہفتوں سے دہشت گردوں کو کیا جارہا تھا ٹریک

      دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد ایس پی آپریشن، سری نگر افتخار طالب نے بتایا کہ اس گروپ کو ہم گزشتہ دو ہفتے سے ٹریک کر رہے تھے۔ لشکر طیبہ کا ایک مقامی دہشت گرد کا وہ (مارے گئے دہشت گرد) ریسیو کرنے گیا تھا۔ باندی پورہ میں ایک اِن پُٹ ملا، جس میں ہم نے ایک آپریشن کیا۔ اسی ضمن میں دو دہشت گرد مارے گئے اور ایک مقامی دہشت گرد ہے، اس کی تلاش کی جا رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: