உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: کشمیری پنڈت کشمیر کا اہم حصہ، انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں: درخشان اندرابی

    J&K News: کشمیری پنڈت کشمیر کا اہم حصہ، انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں: درخشان اندرابی

    J&K News: کشمیری پنڈت کشمیر کا اہم حصہ، انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں: درخشان اندرابی

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن سید درخشاں اندرابی نے کہا ہے کہ کشمیری پنڈت کشمیر کا ایک اہم حصہ ہیں اور انہیں کسی بھی صورت گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن سید درخشاں اندرابی نے کہا ہے کہ کشمیری پنڈت کشمیر کا ایک اہم حصہ ہیں اور انہیں کسی بھی صورت گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اننت ناگ کے عیش مقام علاقہ میں اپنے دورے کے دوران درخشاں اندرابی نے وزیراعظم پیکیج کے تحت کشمیری پنڈت ملازمین کی ایجیٹیشن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہاں کا مسلم طبقہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہے اور انہیں ڈر کر رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: بارہمولہ گرنیڈ حملہ میں جاں بحق رنجیت سنگھ کی آخری رسومات ادا، مقتول کی بیٹی نے دہشت گردوں سے پوچھا یہ بڑا سوال


    انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیر یہاں پر رہنے والے مسلمانوں یا سکھ طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا ہے ، اسی طرح سے کشمیر یہاں کے پنڈتوں کا بھی ہے اور وہ یہاں پر دیگر لوگوں کی طرح رہ سکتے ہیں۔ جبکہ ان کے تعاون اور شانہ بشانہ چلنے کیلئے یہاں کا اکثریتی طقبہ ہر وقت تیار ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈتوں کے احتجاج کو قرار دیا جائز، کہی یہ بڑی بات


    اس موقع پر جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن سید درخشاں اندرابی نے عیش مقام میں قائم حضرت بابا سخی زین الدین ولی کی درگاہ پر حاضری دی۔ انہوں نے درگاہ کی تجدید کاری اور اس کی اہمیت کے تناظر میں درگاہ کی خوبصورتی کو مزید وسعت دینے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عیش مقام زیارت ایک اعلیٰ مقام ہے اور اس کی تجدید کاری مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ عیش مقام میں بلا امتیاز مذہب و ملت زائرین کا رشتہ سال بھر رہتا ہے، اس لیے زیارت کو مزید جاذب نظر بنانے کے لیے جموں و کشمیر وقف بورڈ اقدامات اٹھا رہا ہے۔

    اس موقع پر درگاہ کی انتظامی کمیٹی کے انچارج محمد یعقوب گڈیال کے علاوہ انتظامی کمیٹی کے دیگر اراکین بھی وقف بورڈ کی چیئرپرسن سے ملاقی ہوئے اور ان کی نوٹس میں زیارت سے منسلک امور لائے۔ درخشاں اندرابی سے اس دوران کئی عوامی وفود بھی ملاقی ہوئے اور انہوں نے کئی مسائل اندرابی کی نوٹس میں لائے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: