سری نگر: جموں وکشمیر کے اننت ناگ ضلع واقع ویسو کالونی قاضی گنڈ میں ہفتہ کو کشمیری پنڈتوں نے سرکاری ملازمین راہل بھٹ کی یاد میں اپنا سر منڈوایا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ راہل بھٹ کا 12 مئی کو دہشت گردوں نے گولی مارکر قتل کردیا تھا۔
راہل بھٹ کے قتل سے ناراض لوگوں کے ذریعہ مسلسل احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل بڈگام کے چاڈورا میں بھی راہل بھٹ کے قتل کی مخالفت میں کشمیری پنڈتوں نے سڑک پر اترکر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔
مظاہرین نے جموں-سری نگر ہائی وے اور بارہمولہ-سری نگر ہائی وے کو بھی جام کردیا تھا۔ اتنا ہی نہیں 36 سال کے سرکاری ملازم کو قتل کے بعد ریاست کے 350 سرکاری ملازمین نے استعفیٰ دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔ اس کے علاوہ بارہمولہ میں ویرون پنڈت کالونی میں بھی کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ بڈگام ضلع میں بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں واقع ایک سرکاری دفتر میں گھس کرلشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں نے کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ کا گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ وہ چادورا کے تحصیل دفتر میں مائیگرنٹ کشمیری پنڈتوں کے روزگار کے لئے دیئے گئے خصوصی پیکیج کے تحت تعینات تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔